خزائن معرفت و محبت |
ہم نوٹ : |
|
پہنچ جانا مشکل ہے؟ اس لیے اگر کہیں سائنس کا اور دین کا ٹکراؤہوتا معلوم ہو تو سائنس کو چھوڑ دو اور دین کو تھامے رہو کہ وہ اللہ کا علم ہے حالاں کہ اگر عقلِ سلیم ہو تو سائنس کی ایجادات سے اسلام کی حقانیت اور ظاہر ہوتی چلی جاتی ہے۔آدمی اپنی عقل سے تو ایسے کرشمے کرسکتا ہے کہ چاند پر پہنچ جائے اور نبی کو اللہ یہ معجزہ نہیں دے سکتا کہ وہ چاند کے ٹکڑے کردے؟ اب نبی کے معجزوں کا انکار کرنے والے آئیں اور جواب دیں کہ تمہیں تو اتنی قدرت ہوسکتی ہے ،کیا اللہ کو اتنی قدرت بھی نہیں کہ رسول کے ہاتھ پر معجزے دکھلادے؟بس جہاں سائنس فیل ہوتی ہے وہاں قرآن و وحی فیل نہیں ہوتے۔ہم وہی دیکھیں جو وحی دیکھتی ہے۔سائنس چاہے خاموش ہو یا انکار کرے تب تو ایمان ہے ورنہ ایمان سے ہاتھ دھولو۔جب آدمی کسی چیز سے حد سے زیادہ مرعوب ہوجاتاہے توکہتاہے کہ علماء کو چاہیے کہ سائنس کے مطابق دین کو ڈھالنے کی کوشش کریں۔حالاں کہ دین اگر ایسا سستاہوتا تو اب تک پرخچے اڑچکے ہوتے۔جیسے سائنس دانوں نے اندازہ لگایا تھا کہ ڈھاکہ میں اکثر ۲۰۰ ؍میل فی گھنٹہ کی رفتارسے طوفان آتاہے ۔لہٰذا اگر ۳۰۰ ؍میل فی گھنٹہ کی رفتار کو سہہ جانے والا بندباندھ دیا جائے تو نہ ٹوٹے گا۔اگلے سال ۴۰۰؍میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفان آیا اور سارے بندوں کے پرخچے اڑا دیے۔ ہے کوئی سائنس والا جو ہواؤں کی رفتار پر پابندی لگا دے؟شرقی ہوا کو غربی کردے؟ اللہ تعا لیٰ فرماتے ہیں: وَتَصْرِیْفِ الرِّیَاحِ اٰیٰتٌ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ؎ عقل مندوں کے لیے ہواؤں کی رفتار میں نشانیاں ہیں کہ ابھی شرقی ہوا چل رہی ہے،ایک منٹ نہیں لگا کہ غربی ہوگئی۔ پورے کرۂ ہوا کو ایک منٹ میں تبدیل کردیتے ہیں۔ یہ پورے کرۂ ہوا کو ایک لمحے میں کس نے تبدیل کردیا؟ ہے کوئی سائنس داں جو ہواؤں میں تصرف کرسکے؟ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں سائنس پڑھنے کو حرام بتلارہا ہوں۔سائنس پڑھنا حرام نہیں ہے۔ذہن کو کافر بنا لینا حرام ہے۔انگریزی پڑھنا حرام نہیں ہے، انگریز بننا حرام ہے۔ہم انگریزی پڑھنے کو منع نہیں کرتے انگریز بننے کو ------------------------------