ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
طرح کیا اور بھی متکبرین کا مجمع تھا وہ دیکھ رہے تھے کہتے ہوں گے کہ یہ کون وحشی لوگ ہیں اگر آدمی کو خیال اور فکر ہو تو حق تعالیٰ راہ نکال ہی دیتے ہیں مگر یہ اسی وقت ہے جبکہ ننگ و اعار کو بالائے طاق رکھ دے اور لا یخافون فی اللہ لومہ لائم پر عمل پیرا ہو اور جب تک یہ بات نہ ہوگی ہرگز نہیں بچ سکتا ضرور مبتلا ہوگا ننگ و عار کے باب میں تو مسلمان کی یہ شان ہونا چاہئے - ماہیچ نداریم غم ہیچ نداریم دستار نداریم غم پیچ نداریم اوریہ سب کچھ انسان محبت کیساتھ کرسکتا ہے بدون محبت کے ان قصوں سے نجات اور چھٹکارا دشوار ہے جب محبت ہوتی ہے تو محبوب کے خلاف محب کوئی حرکت نہیں کرسکتا بس ضرورت اس کی ہے کہ خدا کے ساتھ محبت پیدا کی جائے اور اس کا سہل طریق یہ ہے اہل محبت کی صحبت میں رہے اور ان کی تعلیم کا اتباع کرے - انشاء اللہ تعالیٰ چند روز میں کچھ سے کچھ ہوجائے گا اور حقیقت تو یہی ہے کہ ان سے صیحح تعلق اور محبت پیدا ہوجانے کے بعد پھر کوئی دوسرا رنگ دل میں جم نہیں سکتا - عشق مولیٰ کے کم از لیلی بود گوئے گستن بہر او اولی بود اورر فرماتے ہیں - عشق آن شعلہ است کو چوں بر فروخت ہر جہ حز معشوق باقی جملہ سوخت اسی کو حق تعالیٰ نے فرمایا ہے - والذین امنو اشد حباللہ اور شدت محبت ہی کا دوسرا نام عشق ہے یہی محبت سب کو قلب سے سوائے محبوب کے فنا کردیتی ہے بس ایک ہی رہ جاتا ہے -