ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
اگر کرتے ہو تو اس کے لوازم کے لئے تیار رہو - عارف شیرازی فرماتے ہیں - یا مکن باپیل باناں دوستی یا بنا کن خانہ بر انداز پیل یا مکش بر چہرہ نیل عاشقی یا فرد شو جامہ تقوی بہ نیل الحمد اللہ میں اس زمانہ میں اپنے نفس کو اس پر آمادہ پاتا تھا کہ خواہ کچھ ہی ہو مگر حق کے خلاف انشاء اللہ تعالیٰ ایک انچ قدم آگے نہ اٹھے گا بحمد اللہ تعالیٰ اپنے بزرگوں کو دعا ء کی برکت سے یہ حالت میری فطرت بن گئی تھی مجھ کو اس کے خلاف پر قدرت نہیں تھی اگر تم ترک حدود میں مصالح دینوی اور اغراض کی وجہ سے اپنے کو معذور سمجھتے ہو تو بھی مصالح شرعیہ اور اپنی فطرت سے کی وجہ سے اپنے کو معزور سمجھتے ہو تو میں بھی مصالح شرعیہ اور اپنی فطرت سے معزور تھا - باقی رہے مصالح سو یہاں تو مصالح پسا کرتے ہیں سل پر کیونکہ مصالح کو جتنا زیادہ پیسا جائے اسی قدر سالن مزیدار ہوتا ہے - غرضیکہ تم بھی معذور میں بھی معذور چلو چھٹی ہوئی اسن پر یہ شعر یاد آتا ہے - تمہیں غیروں سے کب فرصت ہم اپنے غم سے کم خالی چلو بس ہو چکا ملنا نہ تم خالی نہ ہم خالی خدانخواستہ کوئی ضد نہیں تھی ہٹ تھی میں نے تو اعلان کردیا اور صاف کہہ دیا تھا کہ عالم فاضل اور مسلمان تو بڑی چیز ہیں اگر مجھ کو بھگی کا بچہ بھی سمجھا دے تو میں سمجھ میں اجانے کے بعد آج ہی تمام ہندوستان میں اعلان کردوں گا اور تحریک میں شرکت کرلوں گا مگر یہ تو کچھ نہ کیا خواہ مخواہ کی زبردستی کرنا اور تہذیب اور انسانیت سے گزر کربیجا دباؤ ڈالنا شروع کردیا الزامات کے مل باندھ دئے ہماری قوم کی ایک بات کا رونا ہو تو کوئی روئے ایک بات ہو تو اس کی شکایت کرے دین تو دین بعضوں میں تو تہذیب اور ادب بھی نہیں رہا اور یہ سب چیزیں جب خدا کا خوف قلب کے اندر ہو تب ہی پیدا ہوسکتی ہیں تمام لیڈروں میں بیچارے محمد علی کے اندر یہ بات تھی کہ وہ مہذب تھے اس ہی زمانہ