ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
اطمینان کی قدر معلوم کرے کہ کیا چیز ہے میں نے کہلا بھیجا کہ کثرت سے ' اھدن الصراط المستقیم پڑھا کرو جب سے ایسا موقع نہیں ہوا ایک اور صاحب کو ایسے ہی مشورہ کے ساتھ ایک اور بات کہلا کر بھجنے کا ارادہ ہے کہ جیسے تم نے اب تک اپنی مذہبی تعلیم پر عمل کر کے دیکھا اور اطمینان قلب میسر نہیں ہوا اسی طرح ہماری شریعت کی تعلیم پر عمل کر کے دیکھو جس طرح اس پر عمل کر کے نتیجہ کے منتظر رہے اسی طرح اس پر بھی عمل کر کے نتیجہ دیکھو اگر اس کے بعد بھی اطمینان نہ ہو تو اہم ذمہ دار ہیں حق تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ کر کے کہتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور اطمینان میسر ہوگا نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں اور اس کے سوا اور کوئی چیز قلب کو اطمینان اور سکون دلانے والی ہے ہی نہیں الا بذکر اللہ تطمئن القلوب مولان رومی رحمتہ اللہ علیہ اسی کو فرماتے ہی - ھینچ کنجے بے ودو بے دام نیست جز مجلوت گاہ حق آرام نیست اور اس کی بھی ضرورت نہیں کہ اعتقاد کے ساتھ عمل ہو بلکہ امتحان ہی کے طور پر کر کے دیکھ لو سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزمو رایک زمانے خاک باش در بہاراں کے شود سر سبز سنگ خاک شو تاگل بردید رنگ رنگ بہت سہ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ بدون عمل کے ان کی کیفیت نہیں معلون ہوسکتی جیسے خدا تعالیٰ کی بہت سی نعمتیں ایسی ہیں کہ بدون کھائے ان کا مزا نہیں معلوم ہوسکتا اگر کھانے کے بعد کڑوا معلوم ہو تو تھوک دینا مت کھانا مگر منہ تک تو لیجاؤ اسی سے حقیقت معلوم ہوجاوے گی -