دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
{باب۱۶ } مبلغین کی اصلاحات اور ضروری ہدایات اخلاص کی حقیقت اور اہمیت اخلاص کا لفظ سب نے سنا ہوگا مگر اس کو اپنے اندر پیدا کرنے کی کسی کو فکر نہیں ، ہم لوگ بھی اپنی حالت کو غورکرکے نہیں دیکھتے کہ ہم میں کیا کمی ہے ۔اخلاص اتنی ضروری شئی ہے کہ عبادت تک اس کے بغیر معتبر نہیں جب عبادت کیسا تھ بھی اخلاص کا ہونا ضروری ہے تو اس سے اخلاص کی عظمت شان اور زیادہ ہوگئی، بادت جیسی چیز بھی اس کے بغیر ہیچ ہے۔ (دعوات عبدیت وعظ الدین الخالص:ص ۵۷؍ج۲) اخلاص کے معنی لغت میں خالص کرنے کے ہیں اور شریعت میں اس کے معنی وہی ہیں جو شریعت کے آنے سے پہلے تھے،خالص گھی وہ ہے جس میں کوئی دوسری چیز نہ ملی ہوئی ہو۔ عبادت میں اخلاص کے معنی یہ ہوئے کہ عبادت کو غیر عبادت سے خالی کیا جائے ۔یعنی کوئی ایسی غرض اس میں نہ ملی ہو جس کا حاصل کرنا شرعاً مطلوب نہ ہو۔ (التبلیغ:ص ۱۳۲؍ج۲)خلوص کی ضرورت اور نام ونمود کی مذمت کام میں برکت توخلوص سے ہوتی ہے مگر آج کل نیت میں خلوص ہی نہیں ہوتا بلکہ دین کا جو کام بھی کرتے ہیں اس میں دنیا کی پچ لگی ہوئی ہوتی ہے اپنے گھر میں وعظ کہلواتے ہیں (اجتماع کرواتے ہیں ) شہرت کے لئے تاکہ لوگ کہیں کہ فلاں صاحب کے یہاں وعظ (اور اجتماع) ہواتھا۔