دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
ایک حکایت ایک عابد نے عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا اور ان کے ساتھ ہولیا ۔اور ایک گنہگار فاسق فاجر اپنے دروازہ پر کھڑا رہا ۔عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھ کر بہت جی چاہتا تھا کہ ان سے ملے ۔مگر اپنی بدکاری پر نظر کرتے ہوئے ہمت نہ پڑتی تھی کہ آپ کے پاس آئے ۔اپنے کو بہت روکا آخر نہ رہا گیا ۔اور وہ بھی ساتھ ہوگیا ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو اخلاق سے پیش آئے اور اس جاہل عابد کمبخت متکبر نے اس کو بہت لتھاڑا کہ تو ہمارے ساتھ کیسے ہوگیا اور دعا ء کی کہ اے اللہ مجھ کو آخرت میں بھی اس کے ساتھ جمع نہ فرمائیو۔ اور اس گنہگار نے اپنی مغفرت کی دعاء کی، فوراً وحی آئی کہ دونوں کی دعاء قبول ہوئی ۔اس نے ’’اَللّٰہُمَّ اِغْفِرْلِیْ‘‘ کہا تھا اس کو ہم نے جنتی بنادیا ۔اور اس نے یہ دعاء کی تھی کہ میرا اور اس کا آخرت میں ساتھ نہ ہو ۔ہم نے اس کی بھی دعاء قبول کی ، کہ دوزح میں جائے گا ، تاکہ اس کا ساتھ نہ ہو ۔ (الاتمام لنعمۃ الاسلام:ص ۱۳۸)