دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
فصل(۲) فساق واہل بدعت سے اختلاط اور منکر پرسکوت خود معصیت ہے فرمایا :بعض لوگ وہ ہیں جو بظاہر خود تو نیک اعمال کرتے ہیں اور معاصی (گناہوں ) سے بچتے ہیں ۔مگر اس کے ساتھ ان لوگوں کے افعال غیر مشروع ومعاصی (ناجائز کاموں ) میں بھی شریک رہتے ہیں ۔جو خدا کے نافرمان ہیں ۔محض اس خیال سے کہ یہ دنیا ہے اس میں رہتے ہوئے برادری ،کنبہ (خاندان) کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے ۔ اور بعض لوگ وہ ہیں جو شریک تو نہیں ہوتے مگر (موجود) ہوتے ہوئے دیکھ کر بھی ان کو منکرات (غلط کام)کرنے والوں کے افعال سے نفرت بھی نہیں ہوتی ۔ان میں شیر وشکر کی طرح ملے جلے رہتے ہیں ۔یعنی روزانہ کھانے پینے میں ان سے کوئی پرہیز نہیں کرتے۔ حاصل یہ کہ اپنے برتائوسے ان پر اظہار نفرت نہیں کرتے ۔ایسے لوگوں کے لئے یہ شرکت یا سکوت خود معصیت ہے ۔ (الافاضات الیومیہ:ص ۷۱؍ج۲)کفار وفساق اور اہل بدعت سے تعلقات رکھنے کی تین صورتیں موالات ، مدارات، مواسات، اور مداہنت کی تشریح کفار کے ساتھ تین قسم کے معاملے ہوتے ہیں ۔ موالات یعنی دوستی، مدارات یعنی ظاہری خوش اخلاقی ،مواساۃ یعنی احسان ونفع رسانی۔ ان معاملات میں تفصیل یہ ہے کہ موالات (یعنی قلبی دوستی) تو کسی حالت میں جائز