دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
{باب۸ } تبلیغی کام کرنے والوں کے لئے ضروری دستور العمل اور اہم ہدایات (۱) ہر شخص پہلے دین میں خود پختہ اور مضبوط ہو، احکام پر عمل کرنے میں ، اور دوسروں تک پہونچانے میں نہ کسی سے مرعوب ہو، نہ کسی کی مروت وتعلق کی پرواہ کرے ، اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کون ہے جس کے لئے احکام اللہ کو ترک کیا جائے۔ (۲) ہر شخص کو چاہئے کہ کسی جلسہ ومجلس کو احکام الٰہیہ کے پہونچانے سے خالی نہ رکھے۔ (۳) جب کسی دنیاوی غرض ،تجارت ، ملازمت ، وغیرہ کے سلسلہ میں بھی کسی سے ملنا ہو، تو حسب موقع باتوں باتوں میں کلمہ حق ضرور پہنچادیا جائے ۔ (۴) رات دن میں کوئی وقت اس کام کے لئے بھی نکالا جائے ، جس میں بندگان خدا یعنی مسلم غیر مسلموں کو اسلامی احکام پہنچائے جائیں اور برے کاموں سے روکا جائے۔ (۵) احکام کے پہونچانے میں ہمیشہ نرم ہونا چاہئے ، البتہ جن پر اپنی حکومت ہے، جیسے بیوی، بچے، نوکر، شاگرد وغیرہ، ان کو پہلے نرمی سے نصیحت کی جائے ۔پھر بتدریج (یعنی آہستہ آہستہ )سختی سے سمجھایا جائے ۔(تجدید تعلیم وتبلیغ:ص ۱۷۸) (۶) باریک واختلافی مسائل میں دخل نہ دے ، کیوں کہ یہ علماء کا کام ہے، سختی کا جواب سختی سے نہ دے ، صبر وتحمل سے کام لے ۔(ص۱۷۸) (۷) بلا ضرورت اختلافی مسائل بیان نہ کرے اور اگر ضرورت ہی پڑجائے تو