دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیمرائے عالی مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہ العالی فاضل عزیزمولوی محمد زید مظاہری ندوی مدرس جامعہ عربیہ ہتورا(بارک اللّٰہ فی حیاتہٖ وفی افادتہٖ) نے حضرت حکیم الامت کے افادات وارشادات اور تحقیقات ونظریات کو مختلف عنوانوں اور موضوعات کے ماتحت اس طرح جمع کررہے ہیں کہ حضرت کے علوم وافادات کا ایک دائرۃ المعارف (انسائیکلوپیڈیا)تیار ہوتا جارہا ہے۔ ان خصوصیات اور افادیت کی بناپر عزیز گرامی قدر مولوی محمد زید مظاہری، ندوی نہ صرف تھانوی اور دیوبندی حلقہ کی طرف سے بلکہ تمام سلیم الطبع اور صحیح الفکر حق شناسوں اور قدردانوں کی طرف سے بھی شکریہ اور دعاء کے مستحق ہیں ۔ اور اسی کے ساتھ اور اس سے کچھ زیادہ ہی داعی الی اللہ اور عالم ربانی مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی سرپرست جامعہ عربیہ ہتورا باندہ (یوپی)اس سے زیادہ شکریہ اور دعا کے مستحق ہیں جن کی سرپرستی اور نگرانی ،ہمت افزائی اور قدردانی کے سایہ میں ایسے مفیداور قابل قدر کام اور ان کے زیر اہتمام دانش گاہ اور تربیت گاہ میں انجام پا رہے ہیں ۔’’اطال اللّٰہ بقاء ہٗ وعمّ نفعہ جزاہ اللّٰہ خیراً۔ ابوالحسن علی ندوی دائرہ شاہ علم اللہ حسنی رائے بریلی ۱۷؍ذی الحجہ ۱۴۱۵ھ