دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
اہل بدعت کے مجمع اور قیام میلاد کی مجلس میں پھنس جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ اگر کسی ایسے مولد (جلسہ ومجمع) میں پھنس جائیں جہاں قیام ہوتا ہو تو یہ (مبلغ صاحب)اس مجلس میں اس مجمع کی مخالفت نہ کریں بلکہ قیام کرلیا کریں ۔ کیوں کہ ایسے مجمع میں ایک دوکاقیام نہ کرنا فساد کا موجب (ذریعہ) ہے ۔ہاں جہاں ہر طرح اپنا اختیار ہو وہاں تمام قیود کو حذف کردیا جائے ۔ ایسے موقع میں خاموش رہنا گناہ ہے ۔(انفاس عیسیٰ:ص ۳۶۰) صورۃً یہ اچھا نہیں معلوم ہوتا کہ مجلس میں موجود ہو اور قیام نہ کرے ۔یا تو آدمی جائے نہیں ۔اور اگر جائے اور پھر قیام نہ کرے یہ صورت اچھی نہیں ایسے موقع پر قیام کرے (ورنہ فتنہ کا احتمال ہوتا ہے )۔ (حسن العزیز سوم:ص ۱۴۵،۳۸۵)جہاں میلاد کے علاوہ تبلیغ ِدین کی کوئی شکل نہ ہو وہاں میلاد کرنا ضروری ہے اگر کسی جگہ بدعت ہی لوگوں کے دین کی حفاطت کا ذریعہ ہوجائے تو وہاں بدعت کو غنیمت سمجھنا چاہئے جب تک کہ ان کی پوری اصلاح نہ ہوجائے ،جیسے میلاد شریف بہیئۃ معروفہ اور جگہ تو بدعت ہے مگر (بعض علاقوں کے )۔کالج میں جائز بلکہ واجب ہے کیوں کہ اس بہانہ سے وہ کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر شریف اور آپ کے فضائل ومعجزات سن تو لیتے ہیں ۔ تواچھا ہے اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ومحبت ان کے دلوں میں قائم رہے ۔ (انفاس عیسیٰ:ص ۳۶۸)