دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
{باب۱۲ } عقائد واعمال کی تبلیغ کا بیان فصل(۱) عقائد حقہ کی تبلیغ اور عقائد واعمال کی تبلیغ کا فرق عقائد کی تبلیغ کی ابتداء تودشوار ہے مگر بقا(باقی رہنا) سہل ہے اور تبلیغ اعمال میں ابتداء آسان ہے مگر بقاء دشوار ہے ۔وجہ اس کی یہ ہے کہ گو عقائدکی تبلیغ میں مخاطب کو ناگواری زیادہ ہوتی ہے ۔مگر جب وہ اپنے سابق عقائدکی غلطی سمجھ کر عقائد حقہ (درست عقائد) اختیار کرلیتا ہے تو اب اس کے لئے بار بار تبلیغ کی ضرورت نہیں رہتی ۔ بخلاف اعمال کے کہ ان کی تبلیغ ابتداء (شروع) میں تو دشوار نہیں ۔ نہ مخاطب کو اس میں ناگواری زیادہ ہوتی ہے مگر اس میں تبلیغ کی بار بار حاجت ہوتی ہے ۔کیوں کہ انسان اپنے اعمال فاسدہ کو ایک بار چھوڑ کر لذت نفسانی کی وجہ سے پھر اختیار کرلیتا ہے تو اس میں ابتدائی تبلیغ کافی نہیں ہوتی ۔بلکہ تبلیغ کو باقی رکھنے کی بھی حاجت رہتی ہے ۔(التواصی بالحق:ص ۱۸۴) عقائد میں تو ہر شخص اسی عقیدہ کا معتقد ہوتا ہے جس کو وہ حق سمجھتا ہے کوئی شخص اپنے نزدیک باطل عقیدہ کا معتقد نہیں ہوتا ۔ کیوں کہ عقائد میں کچھ کرنا نہیں پڑتا ۔ نہ ان میں کچھ لذت ہوتی ہے ۔خواہ مخواہ لذت کی وجہ سے غلط اور باطل عقیدہ کا اعتقاد قائم کیا جائے ۔اور اعمال میں چونکہ لذت ہوتی ہے اس لئے انسان اعمال فاسدہ کا جان بوجھ کر بھی مرتکب ہوجاتا ہے ۔گوجانتا ہے کہ یہ عمل برا ہے مگر لذت کی وجہ سے اس کو اختیار کرتا ہے جیسا کہ بہت سے