دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
اللہ علیہ نے بہت بڑا کام کیا ہے ۔بس میرادل یہ چاہتا ہے کہ تعلیم توان کی ہو اور طریقہ تبلیغ میرا ہو کہ اس طرح ان کی تعلیم عام ہوجائے ۔ (ملفوظات مولانا الیاس صاحب ؒ:ص۵۸)حضرت حکیم الامت تھانویؒ کے چند خطوط ایک والا نامہ میں تحریر فرمایا : السلام علیکم، آپ کا خط پہنچا کا شف تفصیل حالات ہوا، بہت کچھ امیدیں بڑھیں ۔ میرا قلب شہادت دیتا ہے کہ انشاء اللہ آپ کی جماعت اس مادہ میں جس قدر مفید ہوگی شاید دوسری بڑی بڑی جماعتیں اس درجہ مفید نہ ہوں ، تمام احباب کی خدمت میں سلام کہئے ۔اور کارڈ سنادیجئے اور سب سے دعاء کی درخواست کیجئے ، اس مقصود کے لئے بھی اور میرے لئے بھی ۔میں برابر دعاء کرتا ہوں ۔ ۲۴؍رمضان ۴۱ھ ایک والانامہ میں تحریرفرمایا: السلام علیکم خط پڑھ کر بے حد دل خوش ہوا ۔آپ صاحبوں کی ساعی مشکور ہونے کے لئے دل سے دعاء کرتا ہوں ۔اور قلب شہادت دیتا ہے کہ آپ صاحبوں کو سب سے زیادہ کامیابی ہوگی ۔آپ صاحبوں کے سب خطوط محفوظ رہتے ہیں ۔موقع پر اشاعت ہوتی رہتی ہے ۔تاکہ ناظرین مسرور ہوں ۔ (اشرف السوانح:ص ۲۳۶؍ج۳) ایک والانامہ میں تحریر فرمایا: السلام علیکم ۔حالات سے بہت کچھ امید ہوئیں ۔اور مجھ کو اس سے پہلے بھی صرف آپ جیسے مخلصین کا جانا اور پھر مولوی الیاس (صاحب رحمۃ اللہ علیہ ) کا ساتھ ہوجانا یقین کامیابی کی دلاتا ہے ۔علم غیب تو حق تعالیٰ کو ہے ،مگر میرا قلب شہادت دیتا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ سب وفود سے زیادہ نفع آپ صاحبوں سے ہوگا ’’بخدمت مولوی صاحب ‘‘ سلام مسنون ۔(اشرف السوانح) تمت