دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
مصائب وپریشانیوں کا مسئلہ جو اس وقت مسلمانوں کے سامنے ہے بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا ۔اور نصرت الٰہی ان کے ساتھ ہوگی۔ (تجدید تعلیم وتبلیغ:ص ۱۸۰،۱۸۱)دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں کے لئیچند مفید نصیحتیں (۱) گذشتہ تمام دفعات نہایت خلوص واستقلال کے ساتھ ہمیشہ پابندی سے کرتے رہیں ، اور ہر امر میں مقصود اصلی رضائے حق ہو، اور اس استقلال اور ہمت کے ساتھ ہی دعاء وابتہال کو اصل وظیفہ وتدبیر سمجھیں ۔ (۲) جہاں تک ہوسکے قرآن شریف کا ترجمہ سننے کا بھی اہتمام کریں ۔ (۳) مسلمان کا فرض ہے کہ ہر موقع پر جذبات کو شریعت کے تابع رکھے۔ (۴) اسلامی اخلاق کو اپنا شعار بنائے ۔وضع ومعاشرت کو بالکل شریعت مقدسہ کے موافق رکھے ۔نہ انگریزوں کی تقلید کرے ۔نہ ہندوئوں کی نہ کسی اور کی ۔ (۵) انبیاء علیہم السلام کا مسنون طریقہ تھا کہ ہاتھ میں لاٹھی رکھتے تھے اس واسطے سب مسلمانوں کو اس پر کاربند رہنا چاہئے ۔ (۶) خدمت خلق کا خیال رکھیں ، محنت وجفاکشی کی عادت کیلئے ورزش بھی کیا کریں ، نیز لکڑی وغیرہ چلانا بھی سیکھیں ۔اور سادہ وسپاہیانہ زندگی بسر کریں ،یہ مطلب نہیں کہ خواہ مخواہ کسی سے لڑیں ۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ آرام طلبی میں نہ پڑیں ۔مخدوم نہ بنیں ، خادم بننے کی کوشش کریں ۔ (۷) اگر کسی انسان بالخصوص مسلمان کی مدد کرنے کی ضرورت ہو، تو مظلوم کی امداد کو لازم جانیں ۔ (تجدید تعلیم وتبلیغ )