دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
چالیس دن نیک صحبت میں وقت گذارنے کی افادیت چالیس دن کے اندر عجیب خاصیت ہے … چلہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں حدیث میں ہے :’’مَنْ اَخْلَصَ اللّٰہُ اَرْبَعِیْنَ یَوْمًا‘‘(الحدیث) کہ جس نے چالیس دن اللہ کے لئے خلوص کیا حق تعالیَٰ اس کے قلب سے حکمت کے چشمے جاری کردیں گے ۔ میرٹھ میں تمر الانصاری کے جلسہ میں بہت سے نوتعلیم یافتہ جمع تھے ۔میں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اپنے شبہات حل کرنے کا بڑا وطیرہ اختیار کیا ہے ۔اس طرح شبہات حل نہیں ہوتے ،اگر واقعی آپ شبہات کو حل کرنا چاہتے ہیں تو چالیس دن کے لئے کسی محقق کے پاس جس پر آپ کو اطمینان ہوچلے جائیے اور اپنے تمام شبہات کی فہرست لکھ کر اس کی خدمت میں پیش کردیجئے ۔اسی درمیان میں اگر کوئی نیاشبہ پیش آئے اسے بھی اُس فہرست میں لکھ دیجئے ۔ مگر زبان سے کچھ نہ کہئے اور چالیس دن تک اس کی صحبت میں بیٹھ کر اس کی باتیں سنتے رہئے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے دعویٰ سے کہتا ہوں کہ اس کے جواب دیئے بغیر آپ کے تمام شبہات حل ہوجائیں گے ۔ پھر کبھی آپ کو اس قسم کا کوئی شبہ نہ ہوگا ۔ اور اگر شبہ رہے گا بھی تو پوچھتے ہی فوراً دفع ہوگا۔ ( روح الصیام، برکات رمضان :ص۱۶۰)