دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
لوگ اسلام کی خوبیوں کی وجہ سے اس کی طرف متوجہ ہوتے چلے جارہے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس دن کی تمہید ہے جس دن کہ تعجب نہیں کہ ایسے مسلمان اسلام سے خارج ہوجائیں اور ایسے غیر مسلم مسلمان ہوجائیں ۔اور اگر مسلمانوں کو اس کا خیال ہے کہ یہ روزِ بدنہ دیکھنا پڑے تو سنبھلو، اور کام میں مشغول ہوجائو۔(دعوات عبدیت:ص ۸۶؍ج۶، الدعوت الی اللہ :ص۴۳)اسلام کی ترقی واشاعت کے لئے دوباتیں کافی ہیں صاحبو! اسلام کو ظاہری قوت کی ضرورت نہیں ، اسلام روپیہ پیسہ کا محتاج نہیں ۔ اسلام کی ترقی واشاعت کے لئے صرف دوچیزوں کی ضرورت ہے ، ایک تویہ کہ ہر شخص اپنے اعمال کو ٹھیک کرکے پورا پورا متبع شریعت بن جائے۔ اور اعمال میں آپسی اتحاد واتفاق بھی آگیا ۔ دوسرے یہ کہ غیر قوموں کے کانوں میں اسلام کی خوبیاں ڈالتا رہے ۔لڑائی جھگڑا نہ کرے ۔نرمی سے ان کو سمجھاتا رہے ۔ (الاتمام لنعمۃ الاسلام:ص ۶۹)اسلام کی ترقی حسن اخلاق سے ہے مبلغین کواخلاق سنوارنے کی ضرورت اسلام اخلاق سے پھیلا ہے جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے اخلاق سے ۔چنانچہ سیر وتواریخ اس پر شاہد ہیں ، اگر ہم بھی ویسے ہی پکے مسلمان ہوجائیں ، تو سچ جانئے کہ کفار ہمیں بھی دیکھ دیکھ کر مسلمان ہونے لگیں ، مگر اب تو ہمارے اخلاق اس درجہ گرگئے ہیں کہ انہیں مثال میں پیش کرکے کفار کو نفرت دلائی جاتی ہے ۔ صاحبو! خدا کے واسطے ان سے تم دوستی اتحاد تومت کرو مگر اتنی رعایت(ضرور) کیا کرو کہ وہ تمہارے اخلاق کے گرویدہ ہوکر اسلام کا اثر قبول کریں ۔