دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تنزل پر ہے اس کی غلطی میں نے ظاہر کردی کہ درحقیقت خود ہماری حالت تنزل پر ہے نہ کہ اسلام کی ، وہ تو کامل ومکمل ہے ، اس کو تنزل کبھی نہیں ہوسکتا ۔ مگر جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام تنزل پر ہے وہ دیکھ لیں کہ ہم اس حالت میں بھی دیکھتے ہیں ،کہ ہر سال ہزاروں آدمی مسلمان ہوتے ہیں ، اور یہ نہیں کہ صرف غریب لوگ ہی اسلام لاتے ہوں (جس سے یہ شبہ ہو کہ اسے کھانے کمانے کو نہ ملتا تھا اس لئے مسلمان ہوگیا)بلکہ بہت سے لوگ ان میں مالدار بھی ہوتے ہیں ، صاحب جائداد ہوتے ہیں ، صاحب حشم وخدم بھی ہوتے ہیں ۔ (الاتمام لنعمۃ الاسلام:ص ۴۸)اگر مسلمان دین کی حمایت نہ کریں گے تواللہ تعالیٰ دوسری قوم کو کھڑا کردے گا ’’وَاللّٰہُ الْغَنِیُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَائُ، وَاِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلُ قَوْمًا غَیْرَکُمْ ثُمَّ لَایَکُوْنُوْا اَمْثَالَکُمْ۔(پ۲۶،سورہ احقاف) ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ تو کسی کا محتاج نہیں اور تم سب محتاج ہو ، اور اگر تم روگردانی کروگے توخدا تعالیٰ تمہاری جگہ دوسری قوم پیدا کرے گا ، پھر وہ تم جیسے نہ ہوں گے ۔ (بیان القرآن :ص۲۴؍ج۱۱) حاصل یہ کہ اگر تم (دین کی خدمت نہ کروگے ) اس سے بے توجہی کروگے، تو خدا تعالیٰ تمہارے بدلے دوسری قوم کو پیدا کردیں گے ، جو کہ دین کی خدمت کرے گی ۔ اب اگر کسی کو شبہ ہو کہ دوسری قوم کہاں سے پیدا ہوگی؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ روزانہ یہ سلسلہ مخلوق میں جاری ہے (اور اب تو ہم آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ ) اس وقت جو لوگ مسلمان ہیں وہ اسلام کے احکامات اور تعلیمات کو چھوڑ چھوڑ کر دور ہورہے ہیں اور غیر مسلم