دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
دعوت و تبلیغ کے شعبے اور امر بالمعروف کے اقسام امر بالمعروف ونہی عن المنکر تبلیغ کی ایک قسم ہے: تبلیغ کی دوسری فرد یعنی امر بالمعروف ونہی عن المنکر اس کی طرف بالکل توجہ نہیں ۔ حالانکہ یہ بھی ایک فرد اعظم ہے تبلیغ کی اس میں بھی ایک تفصیل ہے ۔(آداب التبلیغ:ص ۱۰۵) نہی عن المنکر( یعنی منکرات اور گناہوں سے روکنا) کسی مبتلائے معصیت کو معصیت سے روکنا خواہ وہ صغیرہ ہو یا کبیرہ (یعنی یہ کہ کافر کو اسلام کی ترغیب دیں ضعیف الاسلام(جس کا ایمان کمزور ہو) اس کو تقویت الاسلام کی ترغیب دیں ۔اور جو مترددین (شک میں ) ہیں جن کے اسلام سے نکل جانے کا اندیشہ ہے ۔ان کو اسلام پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیں ۔ اور نیک کام کی ترغیب (مثلاً) جن پر نماز فرض ہے ان کو نماز کی ترغیب ، جن کے پاس بقدر نصاب مال ہے انہیں زکوٰۃ کی ترغیب جن پر حج فرض ہے انہیں حج کی ترغیب ۔یا جس کے اخلاق باطنی اچھے نہ ہوں اسے تہذیب اخلاق (کی ترغیب دینا اور طریقے بتلانا) یہ سب دعوت الی اللہ ہی کے شعبے ہیں ۔اور امربالمعروف کے اقسام ہیں ۔ (الدعوت الی اللہ :ص ۱۴)