دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
گئے۔ افسوس جو لوگ اس کے اہل تھے وہ لوگ بھی اس کو بھولے ہوئے ہیں … اور مقدمات (وسائل) ہی میں مشغول ہیں ۔اصل مقصود میں وقت صرف نہیں کرتے ۔ (الدعوت الی اللہ :ص ۲۴)ترجمہ وتفسیر، حدیث وفقہ یا کوئی کتاب پڑھ کر سنادینا بھی تبلیغ ہے فرمایا :زبانی بیان کرنا تبلیغ کی شرط نہیں ۔کوئی چھپا ہوا وعظ یا کوئی کتاب یا حدیث یا فقہ یا تفسیر کو ہاتھ میں لے کر اس کو دیکھ کر مع ترجمہ پڑھ دیا کریں جہاں اجمال یا ابہام ہو مختصر سی تفصیل کردیا کریں (یہ بھی تبلیغ ہے )اگر اس پر بھی قدرت نہیں توایسا شخص تبلیغ عام (جو علماء کا منصب ہے کا مکلف ہی نہیں ۔(ملفوظات کمالاتِ اشرفیہ :ص ۲۸۰) کتاب دیکھ کر وعظ کہنے کا معمول مولانا محمد اسحاق صاحب کا سنا ہے کہ وہ کتاب سے وعظ فرمایا کرتے تھے ۔ اس طرح وعظ کہنے سے دماغ پر تعب نہیں ہوتا ۔ اسی وجہ سے میں نے چند روز تک وعظ کی یہ صورت اختیار کی تھی ۔کہ کتاب دیکھ کر بیان کردیا کروں ۔مگر اب دماغ اس کا بھی متحمل نہیں ۔ (الافاضات الیومیہ:ص ۲۳۵؍ج۲) فرمایاتقریری وعظ ہی کو صرف وعظ نہیں کہتے بلکہ جو تحریری نصیحت ہو(خواہ تصنیف کی شکل میں ، یا مضمون ورسالہ کی شکل میں )وہ بھی وعظ ہے ۔ (حسن العزیز:ص۷؍ج۴)