دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
فصل(۱) نظم وجماعت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت بحمداللہ !اس وقت کسی قدر مسلمانوں کو اس کام (تبلیغ) کی طرف توجہ شروع ہوئی ہے۔ مگر ان میں بھی غضب یہ ہے کہ انتظام نہیں ہے ،بلکہ محض رسم پرستی ہے … آگرہ کی طرف بعض اہل باطل نے کچھ مسلموں کو مرتد بنانے کی کوشش کی تھی تو جس کو دیکھو آگرہ ہی میں تبلیغ کرنے جارہا ہے ، سب کے سب آگرہ ہی میں آگرے۔ حالانکہ کام کا طریقہ یہ تھاکہ ایک جماعت آگرہ جاتی ، دوسری جماعت دوسرے مقامات کی خبر لیتی کہ اور توکہیں اس قسم کا خطرہ نہیں ہے ، مگر ایسا کرنے سے نام نہ ہوتا، کیونکہ آگرہ میں تبلیغ کرنے والے پہونچے ہوئے ہیں ،وہاں جائیں گے تو سب کو معلوم ہوجائے گا کہ ہاں یہ بھی تبلیغ کرنے آئے ہیں اور اخباروں میں بھی ان کی آمد شائع ہوجائے گی ۔ دوسرے مقامات (علاقوں ) میں جانے سے یہ نام نہ ہوگامگر مسلمان کو توکام کرنا چاہئے ، نام سے کیا لینا ۔اسلام نام ونموں سے نہیں پھیلا،بلکہ کام سے پھیلا ہے ۔اور کام بھی وہ جو خلوص کے ساتھ محض اللہ کے واسطے تھا۔(التواصی بالحق:ص ۱۹۰)تبلیغی مرکز قائم کرنے کی ضرورت (تبلیغی کام کرنے کی ) تدبیر یہ ہے کہ ہر ضلع میں ایک مجلسِ تبلیغ قائم کردی جائے ۔ جس کا نام وغیرہ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ نہ عہدہ داروں کے نام مقرر کرنے کی ضرورت ہے ۔کیوں کی آج کل انجمن کے قوانین اور عہدہ داروں کی فہرست میں تو رجسٹر سیاہ کئے جاتے ہیں ، مگر کام نہیں ہوتا ، ہم کو کام کرنا چاہئے ۔جتنا جس سے ہوسکے ۔بڑے پیمانے کی فکر نہ کرو ،