دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
وعظ وتبلیغ میں چند ہ ہرگز مت کرو خدا کے لئے تبلیغ میں تو چند ہ کانام ہی نہ لو۔ لوگ اس سے بہت گھبراگئے ہیں ۔ ان کے خیالات خراب ہوگئے ہیں ۔کیونکہ بہت سے لوگ انجمنوں اور مساجد کے نام پر چندہ لے کر کھاگئے ۔اس سے لوگ بدظن ہوگئے کہ ہر جگہ چندہ، ہر جگہ چندہ ، لکچر ختم نہیں ہونے پاتا کہ چندہ لائو ۔ (الاتمام لنعمۃ الاسلام:ص ۸۲) جو مولوی (وعظ ومبلغ) وعظ کہہ کر نذر انہ قبول کرتے ہیں یا چندہ وصول کرتے ہیں ۔ ان کے وعظ ونصیحت کا کچھ اثر نہیں ہوتا ۔ (حسن العزیز)