الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
41 – مساجد میں وعظ کا طریقہ قائم کیا۔ ان کی اجازت سے تمیم دارمی نے وعظ کہا اور یہ اسلام میں پہلا وعظ تھا۔ 42 – اماموں اور مؤذنوں کی تنخواہیں مقرر کیں۔ 43 – مساجد میں راتوں کو روشنی کا انتظام کیا۔ 44 – ہجو کہنے پر تعزیر کی سزا قائم کی۔ 45 – غزلیہ اشعار میں عورتوں کے نام لینے سے منع کیا۔ حالانکہ یہ طریقہ عرب میں مدتوں سے جاری تھا۔ ان کے سوا اور بہت سی باتیں ان کی اولیات میں شامل ہیں جن کو ہم طوالت کے خوف سے قلم انداز کرتے ہیں۔