الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اللھم لا تدعنی فی عمرۃ ولا تاخذنی علی غرۃ ولا تجعلنی مع الغفلین۔ (عقد الفرید خطبات عمر)۔ قوت تحریر قوت تحریر کے ساتھ تحریر میں بھی ان کو کمال تھا۔ ان کے فرامین خطوط، دستور العمل، توقیعات، ہر قسم کی تحریریں آج بھی موجود ہیں جو جس مضمون پر ہے اس باب میں بے نظیر ہے۔ چنانچہ ہم بعض تحریریں نقل کرتے ہیں۔ ابو موسیٰ اشعری کے نام اما بعد فان للناس نفرۃ عن سلطانھم فاعوذ باللہ ان تد رکنی و ایاک عمیاء مجھولۃ و ضغائن مجھولۃ و اھواء متبعۃ کن من مال اللہ علی حذر و خوف الفساق و اجعلھم یداً یداً و رجلاً رجلاً و انا کانت بین القوم ثائرۃ یالفلان فانما تلک نجوی الشیطان فاضربھم بالسیف حتی یفیؤ الی امر اللہ و یکون دعوتھم الی الا سلام۔ ایک اور تحریر ابو موسیٰ کے نام اما بعد فان القوۃ فی العمل ان لاتؤخروا عمل الیوم لغد فانکم اذا فعلتم ذلک تدارکت علیکم الا عمال فلھم تدروا ایھا تاخذون فاضعتم۔ عمرو بن العاص کو جب مصر کا گورنر مقرر کر کے بھیجا تو انہوں نے خراج کے بھیجنے میں دیر کی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تاکید لکھی، عمرو بن العاص نے بھی نہایت آزادی اور دلیری سے جواب دیا۔ یہ تحریریں مقریزی نے تاریخ مصر میں بعینہ نقل کی ہیں، ان کے لکھنے سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زور قلم اندازہ ہوتا ہے۔ بعض فقرے ایسے ہیں۔ وقد علمت انہ لم یمنعک من فلک الا ان عمالک عمال السوء اتخذوک کھفاً و عندی باذن اللہ دواء فیہ شفاء انی عجبت من کثرۃ کتبی الیک فی ابطانک بالخراج و کتابک الی بثنیات الطرق عما اسئلک فیہ۔ فلا تجزع ابا عبد اللہ ان یوخذ منک الحق و تعطاہ فان النہر یخرج الدر۔