الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
انما اموالکم و اولاد کم فتنۃ۔ ایک دفعہ ایک شخص نے پوچھا کہ دریا کے سفر میں قصر ہے یا نہیں؟ اس کی غرض یہ تھی کہ دریا کا سفر شرعاً سفر ہے یا نہیں؟ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں، خدا خود فرماتا ہے۔ ھو الذی یسیر کم فی البر والبحر۔ "وہ (خدا) وہ ہے جو تم کو خشکی اور تری کی سیر کراتا ہے۔ " حکیمانہ مقولے ان کے حکیمانہ مقولے اکثر ادب کی کتابوں میں اور خصوصاً مجمع الامثال میدانی کے خاتمہ میں کثرت سے نقل کئے ہیں۔ نمونے کے طور پر بعض مقولے یہاں درج کئے جاتے ہیں۔ من کتم سرہ کان الخیار فی یدہ۔ " جو شخص راز چھپاتا ہے وہ اپنا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے۔ " اتقوا من تبغضہ قلوبکم اعقل الناس اعذرھم للناس۔ "جس سے تم کو نفرت ہو اس سے ڈرتے رہو۔ سب سے زیادہ عاقل وہ شخص ہے جو اپنے افعال کی اچھی تاویل کر سکتا ہو۔ " لاتوخر عمل یومک الی غدک۔ "آج کا کام کل پر اٹھا نہ رکھو۔ " ابت الدراھم الا ان یخرج اعناقھا۔ "روپے سر اونچا کئے بٖغیر نہیں رہتے۔ " ما ادبر شیئ فاقبل۔ "جو چیز پیچھے ہٹی پھر آگے نہیں بڑھتی۔ "