الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جو شرطیں کیں یہ تھیں۔ یہ زمین نہ بیچی جائے گی نہ ہبہ کی جائے گی۔ نہ وراثت میں منتقل ہو گی۔ جو کچھ اس سے حاصل ہو گا وہ فقراء ذوالقربی،۔ ۔ ۔ لام، مسافر اور مہمان کا حق ہے۔ مشاہرہ خلافت کے چند برس بعد انہوں نے صحابہ کی خدمت میں مصارف ضروری کے لئے درخواست کی۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی رائے کے موافق اس قدر تنخواہ مقرر ہو گئی جو معمولی خوراک اور لباس کے لئے کافی ہو۔ ۱۵ ہجری میں جب تمام لوگوں کے روزینے مقرر ہوئے تو اور اکابر صحابہ کے ساتھ ان کے بھی پانچ ہزار درہم سالانہ مقرر ہو گئے۔