الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میراثھا من ترکتہ و ظنت انہ یورث عنہ ما کان مالکالہ کسائر المالکین و خفی علیھا رضی اللہ عنھا حقیقۃ الملک لیس مما یورث عنہ۔ (زاد المعاد صفحہ 143 جلد دوم)۔ ان واقعات سے تم اندازہ کر سکتے ہو کہ ان مسائل کو جو ابتداء سے آج تک معرکہ آراء رہے ہیں۔ اور جن میں بڑے بڑے اکابر صحابہ کو اشتباہ ہوا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کس خوبی سے طے کیا کہ ایک طرف قرآن و حدیث کا صحیح محل وہی ہو سکتا ہے اور دوسری طرف اصول سلطنت و نظام تمدن سے بھی بالکل مطابقت رکھتا ہے۔