الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
بنو ہاشم کو جس وجہ سے ملکی خدمتیں نہیں دیں، حضرت عبد اللہ بن عباس سے صاف اس کی وجہ بیان کر دی۔ چنانچہ ایک دوسرے موقع پر اس کی تفصیل ائے گی۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حسن کی سیاست کا ایک بڑا کارنامہ اور ان کی کامیابی کا بہت بڑا سبب یہ ہے کہ انہوں نے حکومت و انتظام کی کل میں نہایت موزوں پرزے استعمال کئے تھے۔