الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۳) جو کتابیں روایت کی حیثیت سے کم رتبہ مثلاً ازالتہ الخفاء و ریاض النضرۃ وغیرہ ان کا جہاں حوالہ دیا ہے اس بناء پر دیا ہے کہ خاص روایت کی تصدیق اور معتبر کتابوں سے کر لی گئی ہے۔ غرض کئی برس کی سعی و محنت اور تلاش و تحقیق کا جو نتیجہ ہے وہ قوم کے سامنے ہے۔ من کہ یک چند زدم مہر خموشی برلب کس چہ داند کہ دریں پردہ چہ سودا کردم پیکرے تازہ کہ خواہم بہ عزیزاں بنمود لختے ازذوق خودش نیز تماشا کردم محفل ازبادۂ دوشینہ نیاسودہ ہنوذ بادۂ تندتر از دوش بہ مینا کردم باز خواہم کہ دمم درتن اندیشہ رداں من کہ دریوزۂ فیض ازدم عیسیٰ کردم ہم نشیں نکتہ حکمت ز شریعت می جست لختے از نسخہ روح القدس املا کردم شاہد راز کہ کس پردہ ز رویش نگرفت گرہ ازبند قبایش بہ فسوں وا کردم! بشکہ ہر بار گہر بار گذشتم زیں راہ دست معنی ہمہ پر لولوے لالہ کردم