دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
ہوتی ہے دیکھو حاتم طائی سے سخاوت کی وجہ سے سب کو اس سے محبت ہے اور اتفاق کی جڑ محبت ہے تو دیکھو زکوٰۃ کو اتفاق میں کتنا بڑا دخل ہے۔ اسی طرح حج میں غور کیجئے کہ سارے دنیا کے آدمی ایک کام میں ایک زمانہ میں ایک مکان میں جمع ہوتے ہیں اور تمام سامانِ تکبر سے خالی ہوکر ایک عظیم الشان دربار میں حاضر ہوتے ہیں ، جس کو اتحاد واتفاق میں بہت بڑا دخل ہے ۔چنانچہ وہاں بہت کم حادثے پیش آتے ہیں ۔ اور تمام اعمال کا حاصل یہ ہے کہ نفس کو جانوروں کی طرح آزاد نہ چھوڑ اجائے بلکہ اس کو پابند کیا جائے اور ناگوار امور کے استقلال وتحمل کا عادی کیا جائے، جس کو اللہ تعالیٰ نے ’’تَوَاصَوْبِالصَّبْرِ‘‘ کے عنوان سے بیان فرمایا ہے جس میں تمام اعمال کا مغز بتلادیا گیا ہے ، تو اس طرح نصیحت کرنے سے مخاطب کو وحشت نہ ہوگی ۔ (التواصی بالحق:ص ۱۷۲، ضرورۃ العلماء:ص ۸۴)