الفاروق مکمل - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
نافع بن عبد الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ معظمہ والی فضلائے صحابہ میں سے ہیں خالد بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکہ معظمہ والی ابو جہل کے بھتیجے اور معزز شخص تھے عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ طائف والی آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد جب ارتداد پھیلا تو طائف کے لوگوں کو انہی نے تھاما تھا یعلی بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یمن والی صحابہ میں سے تھے اور فیاضی میں شہرت عام رکھتے تھے علاء بن الحضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یمن والی بڑے صاحب اثر تھے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کو یمن کا عامل مقرر کیا تھا نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدائن صاحب الخراج عثمان بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ اضلاع فرات کمشنر بندوبست حساب کتاب اور پیمائش کے کام میں نہایت ماہر تھے عیاض بن غنم رضی اللہ تعالیٰ عنہ جزیرہ والی جزیرہ انہی نے فتح کیا تھا عمر بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ حمص والی مشہور صحابی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے رازدار تھے نافع بن عبد الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑے خاندان کے آدمی تھے خالد بن حرث دہمانی اصفہان افسر خزانہ سمرۃ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سوق الاہواز اکابر صحابہ میں ہیں۔