دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
غرض! ہر شخص پر واجب ہے کہ اپنے ماتحتوں کو امور خیر(بھلی باتوں ) کا حکم کرے اور خلاف شرع باتوں سے روکے ، اس میں عالم ہونے کی ضرورت نہیں ، ہاں جہاں علم درکار ہے مثلاً کوئی مختلف فیہ مسئلہ ہے یا ایسا کوئی مسئلہ ہے جس کی بہت سی شقیں ہیں اور وہ ان شقوں کا احاطہ نہیں کرسکا یا احاطہ کرلیا مگر اس کا درجہ نہیں معلوم ،توایسا مسئلہ بتلانا ہرشخص کے لئے جائز نہیں ، یہ علماء کے بتلانے کا کام ہے ۔ پس تبلیغ خاص کے لئے تو مسئلہ کی حقیقت کاپورے طور سے منکشف ہونا اور قدرت ہونا شرط ہے اور تبلیغ عام یعنی وعظ کہنا یہ علماء کا کام ہے ۔ (آداب و تبلیغ:ص۲۲۳،۱۰۶)