دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
۔اللہ نے آپ سے گذشتہ صدی میں تجدید ی کام لیا چنانچہ آپ کے مواعظ ملفوظات، تصانیف، تالیف اور آپ کے کارنامے اسی پر شاہد ہیں ۔ ’’دعوت تبلیغ‘‘سے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے آپ سے خوب خدمت لی ۔ چنانچہ آپ نے اس کی طرف امت کو توجہ دلائی ۔اس کی اہمیت ضرورت کو بتلاتے ہوئے اس کے اصول آداب، اقسام احکام بیان فرمائے جو مختلف مواعظ تصانیف میں منتشر اور بکھرے ہوئے ہیں ۔ اس مجموعہ ’’دعوت وتبلیغ کے اصول واحکام‘‘ میں حضرت حکیم الامت تھانویؒ کے صدہا کتب مواعظ، ملفوظات سے انتخاب کرکے موضوع سے متعلق جملہ ضروری امور کو مرتب انداز میں تحریر کیا گیا ہے ۔ میری معلومات کے مطابق اردو زبان میں اپنے موضوع کی نوعیت کی لحاظ سے منفرد کتاب ہے ۔ یہ کتاب دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں کے لئے خاص طور پر مشعل راہ ہے ۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ اللہ کا شکر ہے اسی انداز پر اصلاح اعمال (نماز ،روزہ، زکوٰۃ ،حج، قربانی وغیرہ مختلف موضوعات پر حضرت تھانوی ؒ کے افادات کی ترتیب جاری ہے ۔جس کی ایک کڑی آپ کے ہاتھ میں ہیں ہے۔ قارئین کرام سے گذارش ہے کہ اس سلسلہ کی تکمیل اور قبولیت کی دعاء فرمائیں اور زائد سے زائد مساجد میں پہنچانے کی کوشش فرمائیں ۔ وما ذالک علی اللّٰہ بعزیز، وما توفیقی الا باللّٰہ علیہ توکلت والیہ انیب۔ فقط محمد زید ۱۴؍شوال ۱۴۱۳ھ