دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
کی طرح مستور اور مختلف الانواع پھلوں اور پھولوں کے باغ میں کھلنے والے پھولوں اور پھلنے والے ثمر کی طرح مبثوث (بکھرے ہوئے )تھے ۔ضرورت تھی کہ ان موتیوں کو جمع کرکے اور ایک لڑی میں پروکر ان سے قیمتی ہار تیار کرنے کے محنت طلب اور نازک کام کی ذمہ داری کوئی اہل سنبھالے ، اور ان پھلوں وپھولوں کو چن کر انہیں یکجا کرکے افادئہ عام کے لئے ۔منظر عام پر لائے ،تاکہ… سہولت پسندی اور عدیم الفرضتی کے اس دور میں … حضرت کے ان قیمتی افادات سے استفادہ آسان ہوجائے ۔خوش قسمتی سے اس اہم ذمہ داری اور مشکل ونازک کام کا بیڑا ایک نوجوان جیدا لا ستعداد ہو نہار ممتاز عالم وفاضل نے اٹھایا ، جنہیں … بچندہ وجوہ… حضرت اقدس حکیم الامت اور ان کے علوم سے خاصی مناسبت ہے اور جو اس کام کے ہر طرح اہل بھی ہیں بلکہ اپنی اہلیت کا ثبوت … حضرت حکیم الامت ؒ کے … ذخیرئہ علوم سے خوشہ چینی کرکے متعدد عنوانات کے تحت رسائل مرتب وشائع کرکے پیش بھی کرچکے ہیں ۔میری مراد عزیز گرامی قدر مولوی مفتی محمد زید سلمہ ٗ (استاذ ومفتی جامعہ عربیہ اسلامیہ ، ہتھوڑا ، باندہ) سے ہے ، جو بانی جامعہ عارف باللہ حضرت مولانا قاری محمد صدیق صاحب باندوی (متعنا اللہ بطول بقائہٖ) کے زیر سایہ ونگرانی علمی ودینی ترقیوں کی راہ پر گامزن ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرہ ، حقوق ، عبادات، معاملات سبھی موضوعات پر حضرت تھانوی کے ذخیرہ سے اسی انداز میں اصلاحی رسائل مرتب ہوکر منظر عام پر لائے جائیں کہ لوگ ان سے اپنے گھرانوں میں ، مساجد میں اور مجالس میں پڑھ کر علم واصلاح سے آراستہ ہوسکیں ۔ اللہ سے دعاء ہے کہ عزیز موصوف کو علم دین کی … ہمہ جہتی … خدمت کرنے کی بیش ازبیش توفیق دے اور ان کی یہ محنت بھی قبول فرمائے اور مقبول بنائے۔ ایں دعا ء ازمن وازجملہ جہاں آمین باد والسلام احقر محمد برہان الدین سنبھلی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ،۸؍جمادی الاولیٰ۱۴۱۳ھ بمطابق۵؍نومبر۱۹۹۲ء