دعوت و تبلیغ کے اصول و احکام ۔ تصحیح شدہ جدید ایڈیشن |
ww.alislahonlin |
|
ایک صاحب بولے نئے بورے کا تہمد (لنگی) کوئی صاحب بولے نئے نمازی اور گلگلوں کی تسبیح۔ مولانا نے کہا کیا ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ حضرت یہ نماز نہیں پڑھتا ۔ فرمایا تم کو اس کا نماز نہ پڑھنا کیسے معلوم ہوا۔لوگوں نے کہا نمازی ہوتا تو مسجد میں آتا ۔ ہم نے اسے کبھی مسجد میں نہیں دیکھا ۔فرمایا ممکن ہے کہ یہ صاحب مکان ہی پر نماز پڑھ لیتے ہوں ۔ لوگوں نے کہا اور جماعت کی ضرورت نہیں ؟فرمایا ممکن ہے کہ کوئی عذر ہو۔ بس یہ الفاظ اس کے دل میں گھس گئے اور اسی دن سے پکا نمازی ہوگیا ۔نرم لہجہ کا یہ اثر ہے ۔ (وعظ الکاف:ص ۱۴۵)