احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
کے اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے یہ خطوط کیوں شائع نہیں ہورہے؟ لیجئے! وہ تمام خطوط جو ڈاکٹر عبدالحکیم خان کو مرزاقادیانی نے لکھے تھے بمع ان کے جواب الجواب کے الذکر الحکیم نمبر۴ اس احتساب کی جلد میں ملاحظہ فرمائیں۔ ابتداء میں تو ڈاکٹر عبدالحکیم خان مرزاقادیانی کو ’’مسیح الزمان‘‘ لکھتا رہا۔ بعد میں ’’المسیح الدجال‘‘ لکھنا شروع کر دیا۔ اس کی تفصیل بعد میں آئے گی۔ ۱۲… المسیح الدجال: یہ رسالہ بھی الذکر الحکیم نمبر۴ کے بعد جناب ڈاکٹر عبدالحکیم خان پٹیالوی کی جانب سے شائع ہوا۔ اس میں اور الذکر الحکیم نمبر۴ میں اکثر یکسانیت ہے۔ البتہ بعض مقامات پر بہت سی نئی باتیں ایزاد بھی کی گئی ہیں۔ جو ایزاد کیا ہے وہ سونے پر سہاگہ ہے۔ اس لئے اسی(۸۰) فیصد تکرار کے باوجود محض بیس فیصد خوبصورت اضافی باتوں کے لئے اس کو حک واضافہ کے بغیر مکمل شائع کر دیا ہے۔ جناب ڈاکٹر عبدالحکیم خان نے مرزاقادیانی کی خوب خبر لی ہے۔ ایسا اپریشن کیا ہے کہ مرزاقادیانی کا تمام خبث باطن اور فضلۂ پیٹ، مرزا کے منہ کے راستہ سے بہہ نکلا ہے۔ ۱۳… الذکر الحکیم نمبر۶ (عرف) کانا دجال: جناب ڈاکٹر عبدالحکیم خان نے الذکر الحکیم نمبر۶ عرف کانا دجال ۱۹۰۷ء میں شائع کیا۔ اس میں مرزاقادیانی کے وہ لتّے لئے کہ اگر مرزا کی جگہ ابلیس ہوتا تو اس کی نانی مرجاتی۔ یہی حال دجال قادیان کا ہوا۔ اس کے بعد مرزا اپنی کتابوں میں جس طرح جل بھن کر ڈاکٹر صاحب کو یاد کرتا ہے۔ وہ دلیل ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے تمام تیر ٹھکانے پر لگے۔ ڈاکٹر صاحب مرزا کی تردید پر دلیل دیتے دیتے آخر میں ’’سچ ہے دجال کانا ہوگا پر خدا کانا نہیں‘‘ کا ٹانکا لگاتے ہیں تو کمال کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے مرزاقادیانی کے خواب اپنے خوابوں سے مرزاقادیانی کے الہامات کا جواب اپنے الہامات سے ایسے دیتے ہیں۔ جیسے مثل مشہور ہے کہ جیسا منہ ویسی چپیڑ کی مثال صادق آجاتی ہے۔ ۱۴… بلائے دمشق اور خلافت اسلامیہ: عبدالرب خان برہم سکہ بند قادیانی تھے۔ مرزاقادیانی کے ملعون الہامات کو معاذ اﷲ