احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
(الاعراف:۱۸۸)‘‘ مجھ کو اپنے نفس کے نفع اور نقصان کا اختیار نہیں ہے۔ مگر جو اﷲ چاہے۔ ’’انی لا املک لکم ضراً ولا رشداً (الجن:۲۱)‘‘ مجھ کو تمہارے واسطے کسی نقصان کا اختیار نہیں ہے نہ ہدایت کا۔ مگر مرزاقادیانی کو الہام ہوتے ہیں۔ ’’کل لک ولامرک‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۷۰۶) سب کچھ تیرے واسطے اور تیرے حکم کے واسطے ہے۔ ۳۱… تمام مسلمانوں اور تمام دنیا کی نسبت مرزاقادیانی کہتا ہے: ’’لعنۃ اﷲ علی من تخلف منّا وابیٰ‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۳۳۱) خدا کی لعنت اس شخص پر جس نے ہم سے خلاف کیا اور انکار کیا۔ انجام آتھم میں شائع کیا۔ ’’گواہ رہ اے زمین اور اے آسمان کہ خدا کی لعنت اس شخص پر کہ اس رسالہ کے پہنچنے کے بعد نہ مباہلہ میں حاضر ہو اور نہ تکفیر وتوہین کو چھوڑے۔‘‘ (انجام آتھم ص۶۷، خزائن ج۱۱ ص۶۷) پھر کہتا ہے کہ میں گورنمنٹ برطانیہ کا خیرخواہ ہوں اور ملاں عبداللطیف محض اس بناء پر قتل ہوا کہ وہ گورنمنٹ برطانیہ کا خیرخواہ اور جہاد کے مخالف تھا۔ ۳۲… تمام مسلمانوں کے خون کا پیاسا محض اس بناء پر ہے کہ وہ خدا کو اور اس کے رسولوں کو مانتے اور قرآن وحدیث پر عامل ہیں۔ ’’وما نقموا منہم الّا ان یؤمنوا باﷲ العزیز الحمید (البروج:۸)‘‘ انجام آتھم کو دیکھو کہ کس شدت اور بے باکی کے ساتھ علمائے دین، ذاکرین، خدا اور تمام لوگوں اور قوموں پر لعنتیں برسائیں، بددعائیں کیں اور گالیاں نکالی ہیں۔ قادیانی طاغوت ۳۳… قرآن مجید میں ارشاد ہے۔ ’’ولقد بعثنا فی کل امۃ رسولا ان اعبدواﷲ واجتنبوا الطاغوت (النحل:۳۶)‘‘ تحقیق ہم نے ہر امت میں رسول یہ حکم دے کر بھیجے کہ اﷲ کی عبادت کرو اور طاغوت سے پرہیز کرو۔ ’’ومن یؤمن باﷲ یہدی قلبہ (التغابن:۱۱)‘‘ اور جو اﷲ کو مانے وہ اس کے قلب کو ہدایت کرتا ہے۔ مگر مرزائی ہیں جو ایمان باﷲ کو لغو سمجھتے۔ مرزاقادیانی کو مدار نجات قرار دیتے اور خدا کی عبادت چھوڑ کر دن رات مرزاپرستی میں ہیں۔ مرزاقادیانی سے زیادہ اور کون سا طاغوت ہوسکتا ہے جو اپنی نسبت الہام شائع کرتا ہے۔ ’’کل لک ولامرک‘‘ سب کچھ تیرے واسطے اور تیرے حکم کے واسطے ہے۔ (البدر مورخہ ۲۱؍مارچ ۱۹۰۷ء) ’’سرک سری‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۹۴) ’’ظہورک ظہوری‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۷۰۴) ’’انت منی بمنزلۃ اولادی‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۳۹۹) ’’انت منی بمنزلۃ توحیدی وتفریدی‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۶۶) ’’انت منی وانا منک‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۴۲۲) ’’لولاک لما خلقت الا فلاک‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۶۱۲) جس سے تو راضی اس سے میں راضی۔ جس سے تو