احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
، صمد، لم یلد، ولم یولد، ولیس کمثلہ شی، رب العالمین، الرحمن، الرحیم اور مالک یوم الدین ماننے والی تھی اور ان کے ہاتھ میں قرآن کریم جیسی کامل کتاب محفوظ اور غیرمتحرف صورت میں موجود تھی۔ جس پر وہ عامل تھے۔ جیسا کہ مرزاقادیانی تمام علماء ومشائخ اسلام کو محض اپنے منوانے کے واسطے مباہلہ کے لئے مدعو کرتا اور ان پر لعنتیں برساتا ہے۔ اگر کوئی مرزائی اس کی مثال انبیاء کی حالات سے پیش کر سکے تو میں پانچ سو روپیہ بطور انعام دینے کو تیار ہوں۔ جس طرح پر چاہے اطمینان کر لے۔ ورنہ لعنت اﷲ علے الکاذبین! مولانا عبدالحق غزنوی سے مباہلہ دوم… مرزاقادیانی کا مباہلہ واقعی مولوی عبدالحق صاحب غزنوی کے ساتھ ہوا تھا۔ وہ ایک سال کے اندر ہلاک نہیں ہوئے۔ نہ مبتلائے امراض مہلکہ۔ پس مرزاقادیانی جھوٹا ثابت ہوا۔ سوم… تمام انبیاء علیہم السلام کا خاص مشن۔ جو قرآن مجید کی آیات بینات سے صاف طور پر ثابت ہوتا ہے۔ وہ ایک خدا کی پرستش اور اصلاح اعمال ہے… مگر مرزاقادیانی کا خاص مشن تمام انبیاء علیہم السلام کے خلاف ہے۔ کیونکہ وہ تمام موحد، خداپرستوں، علمائے دین اور ذاکرین خدا کو ہی مباہلہ کے واسطے بلاتا، اپنی کبریائی جتلاتا اور اپنے نہ ماننے والوں کو لعنتی اور جہنمی ٹھہراتا ہے۔ خواہ وہ کیسے ہی عابد وزاہد کیوں نہ ہوں۔ چہارم… غیر خدا کے واسطے کفار اور مشرکین کے جھگڑے انبیاء علیہم السلام اور موحدین کے خلاف ہوتے رہے ہیں۔ جیسا کہ مرزاقادیانی محض اپنے منوانے کے واسطے کل علمائے اسلام اور ذاکرین خدا سے جھگڑتا ہے۔ ان کو انبیاء علیہم السلام کی طرف سے یہی جواب ملتا تھا۔ ’’اتحاجّوننا فی اﷲ وہو ربنا وربکم وانا اعمالنا ولکم اعمالکم ونحن لہ مخلصون (البقرۃ:۱۳۹)‘‘ سو یہی جواب تمام مسلمانوں کی طرف سے مرزاقادیانی کی دعوتوں اور مباہلوں کا ہونا چاہئے۔ پنجم… مرزاقادیانی تمام خدا پرستوں پر لعنت برساتا اور ان کی عام تباہی اور ہلاکت کا مشتاق ہے۔ یہاں تک کہ اس کو الہام ہوتے ہیں۔ دنیا کی تباہی اور ہمارے لئے عید کا دن۔ یہ حالت اصحاب خندق کے مشابہ ہے۔ جنہوں نے خدا پرستوں کو آتشین خندق میں جلایا تھا۔ جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔ ’’قتل اصحاب الاخدود النار ذات الوقود اذاہم علیہا قعودوہم علیٰ ما یفعلون بالمؤمنین شہود وما نقموا منہم الّا ان یومنوا باﷲ