احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
پہلے علم تھا کہ بشریٰ سے اولاد پیدا نہیں ہوگی۔ کیونکہ زیادہ ذرخیزی کی وجہ سے بشریٰ کو جلد حمل ہو جاتا تھا۔ حمل باربار گرانے کی نوبت آتی تھی۔ اس وجہ سے مرزامحمود نے اس کا رحم ہی نکلوا دیا تھا۔ مظہرالدین ملتانی کی ایک حیران کن روایت مظہر ملتانی مرحوم نے جن کے والد فخرالدین ملتانی کو قادیان میں مرزامحمود احمد کی ناگفتہ بہ حرکات کو منظر عام پر لانے کے لئے پوسٹر لگانے کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مجھے بتایا ایک مرتبہ ان کے والد محترم اپنے ایک دوست سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مرزاغلام احمد کے داماد نواب محمد علی آف مالیر کوٹلہ کے بارے میں یہ بتارہے تھے کہ انہیں اواخر عمر میں کوئی ایسا عارضہ لاحق ہوگیا تھا کہ وہ اپنی کوٹھی کی سیڑھیاں ناکتخدا لڑکیوں کو اہرام سینہ سے پکڑ کر چڑھتے تھے۔ لیکن اپنے خاندان کی خواتین کو سخت ترین پردے میں رکھتے تھے اور انہیں پالکیوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے تھے۔ یاد رہے کہ جب مرزاغلام احمد نے ان سے اپنی نوجوان بیٹی مبارکہ بیگم بیاہی تو ان کی عمر ستاون سال تھی اور حق مہر بھی ستاون ہزار ہی رکھا گیا تھا اور نواب مالیر کوٹلہ کو اپنے تفضیلی عقائد کو بھی برقرار رکھنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ ماسٹر محمد عبداﷲ سابق ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لاہور ربوہ میں مقیم ہونے کا خیال اس طرح پیدا ہوا۔ ہیڈ ماسٹر جب اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوئے تو مرزامحمد حسین بی۔کام سے تعلقات کی بنیاد پر موصوف کے پاس گئے اور کہا۔ مرزاصاحب! میں سبکدوش ہوگیا ہوں۔ کہاں رہائشی اختیار کروں۔ لاہور، آبائی وطن سیالکوٹ یاربوہ۔ مرزاصاحب کو علم تھا یہ شخص برائی سے مفاہمت کرنے والا نہیں۔ ربوہ میں مستقل رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے عقیدت کے تمام حجاب اٹھ جائیں گے اور جماعت سے الگ ہو جائے گا۔ ممکن ہے عبداﷲ کا ربوہ میں مقیم ہونے کا ارادہ بھی ہو۔ بہرحال ربوہ چلے گئے۔ تھوڑے ہی عرصہ میں ہیڈماسٹر کو ربوہ میں صدر عمومی بنادیا گیا۔ دیکھا ’’شاہی خاندان‘‘ کے افراد نماز تک نہیں پڑھتے اور بدکردار اور بے نمازی ہیں۔ آخر کار رات کے اندھیرے میںلطیف غزنوی کی راہنمائی میں ربوہ کو چھوڑنا پڑا۔ راجہ بشیر احمد رازی کی ملاقات مال روڈ پر ہوگئی۔ راجہ صاحب نے حال احوال پوچھا تو جماعت کو چھوڑنے کو کہا تو اس موقع پر کہا: ’’فیر چندہ کتھے دیاں گے۔‘‘ عبدالمجید اکبر کا حلفیہ بیان عبدالمجید اکبر کی شناسائی ۱۹۵۶ء سے ہوئی ہے۔ جب حقیقت پسند پارٹی اخبار نوائے