احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۱… اے میرے خدا اے میرے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔ ۲… اے میرے خدا میں مغلوب ہوچکا ہوں۔ میری مدد کر۔ ۳… اے ازلی ابدی خدا بیڑیوں کو پکڑ کے آ۔ ایک نیک دل انسان کا اس فریاد سے سینہ شق ہوجاتا ہے۔ اس وقت کہ ہم یہ سطور لکھ رہے ہیں۔ ہماری آنکھوں سے آنسو جاری ہیں اور اپنی تحریر نظر نہیں آتی۔ ایک طرف قلم چل رہا۔ …آہ! کیا پھر بھی تم غور نہیں کرو گے۔ اے جماعت کے عالمو! اے بڑے لوگو! اپنے علم اور اپنی بڑائی اور اپنے باہمی تعلقات کو نظر انداز کرکے خدا کے پیارے مسیح کی فریاد کو سنو اور اس خانہ ساز دین سے باز آجاؤ۔ کم ازکم ایک بار تو اپنا محاسبہ کرو۔ تھوڑی دیر کے لئے ہی رک جاؤ اور اپنے ماحول کی طرف تنقیدی نظر ڈالو۔ دیکھو! مسیح موعود فرماتے ہیں کہ میرا قبیلہ بار دوم فساد کرے گا اور خبث اور عناد میں بڑھ جائے۔ میرے قبیلہ کے لوگ باغی وطاغی بدسیرت اور شقی القلب ہو جائیں گے اور لوگوں کو گمراہ کریں گے۔ خداتعالیٰ بذریعہ الہام قبیلہ کے سرگروہ کا تعارف ’’انہ عمل غیرا صالح‘‘ اور بلائے دمشق کے الفاظ سے کرواتا ہے اور الہاماً جماعت قادیان کی گمراہی کی اطلاع دیتا ہے اور ’’اے ازلی ابدی خدا بیڑیوں کو پکڑ کے آ‘‘ کی فریاد تو یقینا یقینا بیڑا غرق ہونے پر ہی کی جاسکتی ہے۔ اے لوگو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم عقل نہیں کرتے۔ کیا تمہاری جمعیت فرعون سے بھی زیادہ ہے۔ پھر وہ غرق کیاگیا کہ نہیں۔ دیکھو تمہارے لئے بھی ’’انہم مغرقون‘‘ کا وعید موجود ہے۔ رک جاؤ قبل اس کے کہ پکڑے جاؤ اور یقین جانو کہ ساری دنیا مل کربھی آیت استخلاف کے تحت روحانی خلیفہ نہیں بناسکتی۔ یہ بہت بڑا فریب ہے کہ جو تمہیں دیا گیا اور یہ بہت بڑی گمراہی ہے جس میں کہ تم مبتلا کر دئیے گئے۔ محمدی بیگم حضرت اقدس کے الہامات میں محمدی بیگم عورت کا جو قصہ ہے جیسے حضرت اقدس اجتہادی طور پر کبھی احمدبیگ کی لڑکی اور کبھی پیر منظور محمد کی بیوی خیال کرتے رہے۔ اس سے مراد بھی جماعت ہی ہے۔ جس کے بطن سے مصلح موعود نے پیداہونا ہے اور ’’ویردہا الیک‘‘ (تذکرہ ص۲۸۳، طبع دوم) اور ’’انا رادوہا الیک‘‘ میں اس گمراہ شدہ عورت کے بارے میں دوبارہ روحانیت اور اسلام پر لوٹ آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور الہامات ’’ویردہا الیک‘‘ اور ’’انارادوہا الیک‘‘ کے اور الہام ’’یصلح اﷲ جماعتی انشاء اﷲ تعالیٰ‘‘ (تذکرہ