احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
بیٹا نامبارک ۳۲… مبارک احمد اس کے متعلق مرزاقادیانی کی بہت سی بشارات تھیں۔ وہ ستمبر ۱۹۰۷ء میں بخار مسلسل میں مبتلا ہوا۔ مرزاقادیانی نے بہت دعا کی۔ الہام ہوا۔ ’’قبول کی گئی۔ نودن کا تپ ٹوٹ گیا۔‘‘ چند یوم کے بعد جو کچھ تخفیف ہوئی تو اس تخفیف کو کھلا نشان کی نشانیوں سے اخباروں میں شائع کیاگیا اور جھٹ اس کی شادی کر دی۔ مگر وہ تمام خوشی شادی مرگ ثابت ہوئی۔ کیونکہ ۶؍ستمبر ۱۹۰۷ء کی صبح کو وہ فوت ہوگیا۔ جس سے میرے دو الہام پورے ہوئے۔ اوّل: یہ کہ ۷؍ستمبر ۱۹۰۷ء کو عین مرزاقادیانی کے جشن صحت وشادی پر مجھے الہام ہوا تھا۔ ’’آج مرزاقادیانی کے ٹوسٹ میں قلق ہے۔‘‘ دوم: ’’ایک خواب میں تین مرزائی ڈھائی ککڑیوں کی صورت میں کھائے گئے جو گاؤ خوردہ تھے۔‘‘ نتیجہ… الہامات بالا کے الفاظ اور ان کے نتائج پر مجموعہ نظر کرنے سے صاف ظاہر ہے کہ مرزاقادیانی کے الہامات شیطانی ہیں اور ابن صیاد کے الہامات سے مشابہ۔ کیونکہ: اوّل… مرزاقادیانی کے تو سارے الہامات شیطانی ہوئے جو استکبار اور نفس پرستی کا پتلا ہے اور دن رات اپنی کبریائی اور روپیہ کمانے کی چالوں میں غرق رہتا ہے۔ مرزا کے الہامات دوم… جن الہامات میں کسی واقعہ کی پیش گوئی ہوتی ہے وہ عموماً غلط ثابت ہوتے ہیں۔ یا زیادہ سے زیادہ ایسے جیسے کہ ابن صیاد نے اپنے الہامات کی نسبت اقرار کیا تھا کہ میرے پاس کچھ سچے اور کچھ جھوٹے خبررساں آتے ہیں۔ کبھی دو سچے اور ایک جھوٹا، اور کبھی دو جھوٹے اور ایک سچا۔ آنحضرتﷺ نے ابن صیاد کو فرمایا تھا۔ تجھ پر بات غلط ملط ہوگئی۔ ایسا ہی مرزاقادیانی اپنی تحدیانہ پیش گوئیوں کا انجام دیکھ کر ہر ایک پیش گوئی کو رنگا رنگ حاشیوں اور تاویلوں کے ساتھ شائع کرتا ہے۔ جیسا کہ نمونتاً اوپر ظاہر کیا جاچکا۔ مگر آخر ہے کانا دجال پھر بھی یہ کہنے اور لکھنے سے باز نہیں آتا کہ اس کے سارے الہام قرآنی وحی کی طرح قطعاً یقینی اور شیطانی آمیزش سے پاک ہیں۔ سوم… مجھ کو مرزاقادیانی کے الہامات کی نسبت خواب میں مفصلہ ذیل انگریزی فقرہ دکھایا یا۔ The Revelations of Mirza are Demonic Inspiration. یعنی مرزاقادیانی کے الہامات شیطانی القاء ہیں۔ چہارم… اوروں کو جب مرزاقادیانی کی طرح کے الہامات ہوتے ہیں تو وہ ان کو سن کر فوراً شیطانی کہہ دیتا ہے۔