احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
کہتا بلکہ ان کو بھی جو اس کو نہیں مانتے۔ کافر اور جہنمی قرار دیتا ہے۔ بعض اوقات مرزاقادیانی یا مرزائیوں کا یہ کہہ دینا کہ ہم محض ان لوگوں کو کافر کہتے ہیں۔ جنہوں نے پہلے ہمیں کافر کہا۔ سفید جھوٹ اور کانی بات ہے۔ مگر واہ رے دجال باوجود اس قدر تحریرات کے پھر ایک چٹھی میں جو ڈاکٹر محمد حسین کے نام لکھی اور البدر میں شائع ہوئی۔ لکھتا ہے کہ ہماری کوئی تحریر دکھلاؤ جس میں ہم نے سوائے اپنے مکفرین کے دوسروں کو کافر کہا ہو اور پھر بے حیائی اور چالاکی کے طور پر لکھتا ہے کہ مسلمان ہم کو کافر نہ کہیں۔ ہم انہیں کافر نہ کہیں گے۔ آپ توہین رب العالمین تحقیر انبیاء اور تذلیل اسلام چھوڑ دیں تو آپ کو دوسرے مسلمان کافر نہ کہیں گے۔ باب سوم مرزاقادیانی تمام عالم کے خون کا پیاسا اور ہر قوم کی تباہی کا طالب ومنتظر ہے۔ عالم کی تباہی اس کی فتح اور دنیا کی مصیبت اس کی خوشی ہے۔ چنانچہ ان تمام افراد اور اقوام کی نسبت جو اس کو نہ مانیں مرزاقادیانی اور مرزائیوں کے چند کلمات حسب ذیل ہیں: ۱… دنیا کی تباہی اور ہمارے لئے عید کا دن۔ مرزاقادیانی کا الہام مشتہرہ (الحکم والبدر ۱۹۰۶ء) دیکھو دنیا کی تباہی میں مرزاقادیانی اور مرزائیوں کی عید ہے۔ ۲… ’’ما ارسل نبی الااخزی بہ اﷲ قوماً لا یومنون‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۶۲۱) کوئی نبی نہیں بھیجا گیا۔ مگر اﷲ اس سے اس قوم کو جو ایمان نہیں لاتی ذلیل کرتا ہے۔ مرزاقادیانی کا الہام آج تک نہ عیسائی ذلیل ہوئے نہ آریہ، نہ سکھ، نہ ہندو، نہ انگریز، نہ روس۔ حالانکہ وہ ایمان نہیں لائے۔ مگر دعویٰ یہ ہے کہ مرزاقادیانی کے وجود سے خدا کا جلال دنیا پر ظاہر ہوا۔ ۳… منظور محمد کے لڑکے کا الہامی نام بشیر الدولہ، عالم کباب، شادی خان، کلمتہ اﷲ خاں اور ڈائنڈ ٹوگرلز، پھر ان ناموں کی تفسیر کی۔ بشیرالدولہ اس واسطے نام ہے کہ وہ ہماری دولت واقبال کی بشارت ہے اور عظیم الشان فتح ہوگی۔ عالم کباب اس واسطے نام ہے کہ اس کے پیدا ہونے کے بعد دنیا پر ایک سخت تباہی آئے گی۔ گویا دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔ شادی خان اس واسطے کہ وہ اس جماعت کے لئے شادی کا موجب ہوگا۔ ایک کلمہ اور دو لڑکیاں۔ اس سے یہ مراد ہے کہ منظور محمد کے دو لڑکیاں موجود ہیں اور اب وہ کلمہ پیدا ہوگا۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۰،۱۰۱) ساتھ ہی اس الہام کو اپنے الفاظ میں گول مول کر دیا کہ اگر خدا کو کچھ مہلت دینی منظور ہے تو ابھی وہ لڑکا پیدا نہ ہوگا جب اس الہام کے بعد تیسری لڑکی پیدا ہوئی اور ایک کلمہ اور دو لڑکیوں والا الہام نشانہ تضحیک وتکذیب بنا