احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
خط نمبر:۲… عبدالرحمن کیا آپ کی زوجہ محترمہ نے مرزامحمود پر زنا کا الزام لگایا تھا؟ اصل سوال کی یاددہانی بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! محترم برادرم مرزاعبدالحق صاحب، سلمک اﷲ تعالیٰ! آپ کا جواب ملا۔ جس کا میں بہت شکر گزار ہوں۔امید ہے کہ میرے شکوک دور کرنے میں میری رہنمائی کریں گے۔ کیونکہ وہی شکوک جماعت ربوہ میں داخل ہونے میں مانع ہیں۔ آپ نے اپنے خط میں جماعت سے خلوص اور دل بستگی کا اظہار کیا ہے۔ اس میں تو کسی کو شک وشبہ نہیں ہوسکتا۔ پہلے میں آپ سے جو کچھ لکھنا چاہتا ہوں، معذرت چاہتا ہوں میرے لکھنے کی غرض صرف حقیقت پر پہنچنا ہے۔ مجھے حسب ذیل سوالات کے جوابات درکار ہیں۔ ۱… کیا آپ کی زوجہ محترمہ سکینہ بیگم نے خلیفہ ثانی پر زنا کا الزام لگایا تھا؟ ۲… کیا خلیفہ صاحب کے پاس زنا کا الزام سن کر گئے تھے؟ نیز انہوں نے کیا جواب دیا جس کی وجہ سے آپ کی تسلی ہوگئی؟ ممکن ہے جو جواب آپ کی تشفی کا موجب بناہو، میرے لئے بھی ہدایت کا موجب بن جائے۔ مجھے امید کامل ہے کہ آپ ان متذکرہ بالا سوالات کے جوابات سیدھے سادھے الفاظ میں دے کر ممنون فرمائیں گے۔ والسلام! عبدالرحمن لائبریرین! لائبریری احمدیہ انجمن اشاعت اسلام، بلاک نمبر۴ ڈیرہ غازی خاں، مورخہ ۲۵؍فروری ۱۹۶۶ء خط نمبر:۳… عبدالرحمن، بطور یاددہانی زنا کے الزام کی صفائی کیجئے! بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! مکرم ومحترم مرزا صاحب، السلام علیکم! آپ نے میرے ایک خط کا جواب نہایت محبت اور خلوص کے رنگ میں دیا تھا جس