احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
اﷲﷺ میں یا تائید اسلام اور تقدیس انبیاء میں یا تعلیم، دعاء، تقویٰ اور اخلاق میں اس کی قلم سے نکلتا ہے… یہ سب کچھ خلوص نیت سے نہیں ہوتا۔ بلکہ مسلمانوں کو پھنسانے کے واسطے ایک جال ہوتا ہے اور ساتھ ہی صریح دجالیت کے قول اور فعل اس سے صادر ہوتے ہیں۔ مثلاً دعویٰ نبوت ورسالت، بدعہدی، بددیانتی، کسی کام کے واسطے بڑے بڑے اشتہار دے کر روپیہ وصول کر لینا۔ اس کو خوردبرد کرجانا، کذابی، عیاری، اصراف، بہشتی مقبرہ کی تیاری،منارہ کی تعمیر۔ اپنے آپ کو بمنزلہ خدایا بمنزلہ توحید وتفرید خدا۔ یا بمنزلہ اولاد خدا کہنا… یہ اس کی دجالیت کا تقاضا ہے۔ پس اس کی بعض پیش گوئیوں اور اچھی باتوں سے مطلق انکار کرنا بھی غلطی ہے۔ کیونکہ نبی صادقﷺ نے اس کو مسیحیت اور دجالیت کا مرکب فرمایا ہے۔ اگر اس میں مسیحیت کے اجزاء نہ ہوں اور خالص دجالیت ہی ہو تو مسلمان کیسے اس کے جال میں پھنسیں اور رسول صادق کی پیش گوئی کیسے پوری ہو۔ جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ ستر ہزار چوغہ پوش میری امت میں سے اس کے تابع ہو جائیں گے۔ المسیح الدجال کا نام اس پر کیسے منطبق ہوا اور انجیل شریف کے وہ الفاظ کیسے صادق ہوں کہ جھوٹے مسیح اٹھیں گے اور نشان دکھلائیں گے اور قریب ہے کہ برگزیدوں کو بھی گمراہ کر لیں۔ اگر بڑے بڑے نشانات کے ساتھ کانی باتیں ملی جلی نہ ہوں تو پھر حدیث کے وہ الفاظ کیا معنی رکھ سکتے ہیں کہ ’’دجال کانا ہوگا پر خدا کانا نہیں۔‘‘ ایک طرف تو یہ قول کہ دنیا میں تمام تباہی، مصیبت، زلزلہ، آتش فشانی، وبا، طوفان وغیرہ اسی کے خلاف کا نتیجہ ہے۔ ساتھ ہی کسی ارادے میں کامیاب نہ ہونا اور سخت از سخت مخالفوں کا صحیح وسلامت رہنا۔ گویا کہ خدائی کا کانا دعویٰ ہے۔ ’’الغرض سچ مچ یہ المسیح الدجال کانا دجال ہے۔‘‘ میرے خواب اب میں تمثیلاً اپنے ان خوابات والہامات کا مختصراً ذکر کرتا ہوں۔ جن کے ذریعہ سے خداوند عالم نے میری رہنمائی کی اور آخر کار مجھ کو دجالی پھندے سے نجات بخشی۔ ان پر غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ ابتداء سے مجھ کو الہامات مرزاقادیانی کے برخلاف ہوتے رہے۔ مگر اس کی مسیحیت کے جالوں نے مجھے کچھ سمجھنے نہ دیا۔ آخرکار خدا وند عالم کے زبردست ہاتھ نے اپنے خاص فضل سے مجھے اس دلدل سے نکالا۔ فالحمدﷲ! الحمدﷲ! جب مجھے الہامات مرزاقادیانی کے خلاف بکثرت ہونے شروع ہوئے۔ تب میں نے خیال کیا کہ یہ خلاف اور رنج کی وجہ سے شیطانی القاء نہ ہوں اور میں نے دعاء کی کہ اے خداوند اپنے کلام کے طفیل میرا اطمیان فرما۔ تب آیات قرآنی واحادیث صحیحہ مرزاقادیانی کی تردید میں بذریعہ خواب والہام معلوم ہونی شروع ہوئیں۔