احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
شخص کے لئے جس نے مضمون نویسی کاکام کبھی نہ کیا ہو اور نہ ہی وہ ادیب عالم اور مولوی ہو۔ یہ ایک مشکل کام ہے۔ مگر جب خداتعالیٰ کسی کے دل میں کوئی تحریک پیدا کرے تو مشکلیں آسان ہوجاتی ہیں۔ مسیح موعود کا ایک الہام ہے۔ ’’النالک الحدید‘‘ یعنی تیرے لئے ہم نے لوہے کو نرم کر دیا۔ لوہا ایک سخت چیز ہے اور لوہے کو نرم کر کے کوئی اولوالامر ہی کام لے سکتا ہے۔ جیسا کہ آج کل کی ترقی یافتہ اقوام لوہے سے گوناگوں طور پر کام لے رہی ہیں اور جیسا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانہ میں لوہے کو نرم کر کے کام لیا جاتا رہا اور شاید مصلح موعود کے وقت میں بھی اس سے کام لیا جائے۔ لیکن جہاں تک دلائل کا اس الہام سے تعلق ہے یہ ایک مشکل کام ہے کہ ہمارے جیسا بے علم انسان خلیفہ اور ان کے مایہ ناز علماء سے خطاب کرے۔ ہمارے خیال میں ہمارے ذریعہ صرف آغاز اور تخم کاری کا کام ہورہا ہے اور ہنوز الہام ’’النالک الحدید‘‘ کئی رنگوں میں اپنی شکل دکھائے گا۔ پس ہماری یہ تحریر محض خداتعالیٰ کے فضل وکرم کا نتیجہ ہے۔ وگرنہ ہم کون ہیں اور ہماری بساط کیا ہے۔ ہم نے اپنی اس حقیر اور ناچیز کوشش کے ذریعہ آئندہ آنے والے مجدد اور مصلح موعود کی راہوں کو صاف کیا ہے اور ہم انجلیل القدر انسانوں کی خدمت میں اپنا سلام عرض کرتے ہیں اور اپنی بخشش کے لئے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔ ’’ربنا ظلمنا انفسنا وانلم تغفرلنا وترحمنا لنکونن من الخٰسرین‘‘ فتنہ خلیفہ ربوہ کا حسب الہام مندرجہ بالا آپ لوگوں نے دیکھ لیا کہ ابی لہب کو فالج کے ذریعہ کچھ کچھ مثل کر دیا گیا ہے اور جو کچھ آئندہ ہونے والا ہے۔ اس کے دیکھنے کے لئے بھی منتظر رہو کہ خداتعالیٰ کے قول اٹل اور حتمی ہوتے ہیں۔ پس دراصل ’’الفتنۃ ہاہنا‘‘ کا اصل مصداق خلیفہ ربوہ ہی ہے کہ یہ الہام کہ جو پہلے پہل ۱۸۸۰ء کے قریب ہوا تھا۔ اس کے متعلق ۲۵سال بعد حضرت اقدس کو دوبارہ اطلاع دی گئی کہ فتنہ بڑا ہوگیا ہے یا جوان ہوگیا ہے۔ جیسا کہ الہام ’’کبرت فتنۃ‘‘ سے واضح ہے۔ یہ الہامی اطلاع ۱۳؍دسمبر ۱۹۰۵ء کو دوبارہ دی گئی۔ جب کہ مولوی محمد حسین حضرت اقدس کی ترقی اور ان کے ساتھ تائید الٰہی کو دیکھ کر خاموش ہوچکا تھا اور شغل تکفیر سے باز آچکا تھا اور مولوی نذیر حسین دہلوی غالباً فوت ہوچکا تھا اور فتویٰ کفر پر بھی چودہ پندرہ سال کا عرصہ گذر چکا تھا۔ پس ۱۳؍دسمبر ۱۹۰۵ء کاالہام ’’کبرت فتنۃ‘‘ بتلاتا ہے کہ فتنہ یافتنہ باز جواں ہوچکا ہے اور اس نے اپنے مشاغل کی ابتداء کر دی ہے اور اس الہام الٰہی کے وقت تک موجودہ خلیفہ کے متعلق آلودگی چلن کی شکایت بھی پیدا ہوچکی تھی۔ پس ’’کبرت فتنۃ‘‘ نے ثابت کر دیا کہ الہام ’’الفتنۃ ہاہنا‘‘ کا