احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
۴… (نورالحق حصہ دوم ص۳۵تا۳۸، خزائن ج۸ ص۲۲۷) میں طاعون پھوٹنے کی بابت حسب ذیل پیش گوئی ہے۔ ’’اعلم ان اﷲ نفشانی روعی ان ہذا نحسوف والکسوف فی رمضان ایتان نحوفتان لقوم اتبعو الشیطان ولئن ابوفان العذاب قدحان‘‘ ۵… حمامۃ البشریٰ میں طاعون پھیلنے کی دعا کی تھی۔ سو وہ قبول ہوکر ملک میں طاعون پھیلی۔ (حقیقت الوحی ص۲۲۴، خزائن ج۲۲ ص۲۳۵) مگر جب گورنمنٹ کی خاص توجہ فتنہ پردازان کی سرکوبی کی طرف دیکھی تو منع جہاد اور وفاداری کے اعلان شروع کر دئیے۔ کیا وہ مہدی زیادہ خطرناک ہوگا جو کسی فرقہ کے خیال میں میدانوں میں لڑے گا یا یہ الہامی خونی زیادہ خطرناک ہے جو گھر بیٹھے اپنی پھونکوں سے ہلاک کر رہا ہے۔ ۶… سرالخلالفہ میں مخالفوں پر طاعون پڑنے کے لئے دعا کی گئی۔ سو اس سے کئی سال بعد طاعون کا غلبہ ہوا۔ اب یہ الہامی خونی زیادہ خطرناک ہے۔ جس نے دعا سے دنیا کو تباہ کر دیا۔ یا وہ فرضی مہدی زیادہ خطرناک ہے جو میدانوں میں جنگ کرے گا؟ پھر طرفہ یہ ہے کہ جب ملک معظم کی طرف سے انسداد طاعون کے متعلق ایک چٹھی شائع ہوئی تو کمال بے حیائی سے شکر گزاری کے اعلان شائع کرتا ہے۔ ۷… بعض سخت مخالف جنہوں نے مباہلہ کے طور پر لعن اﷲ علیٰ الکاذبین کہا وہ مر گئے۔ مثلا رشید احمد گنگوہی، مولوی شاہ دین، عبدالعزیز، مولوی محمد، مولوی عبداﷲ، عبدالرحمن محی الدین لکھوکے والے۔ اگر یہ نشان ہے تو بڑے بڑے مرزائی مولوی جو مسلمانوں کے مقابلہ میں لعنت اﷲ علیٰ الکاذبین کہنے کے مشاق تھے وہ کیوں فوت ہوگئے۔ مثلاً مولوی یوسف سنوری، مولوی برہان الدین جہلمی، مولوی عبدالکریم سیالکوٹی، محمد افضل ایڈیٹر البدر، حکیم فضل الٰہی، مرزاافضل بیگ وکیل، مولوی نوراحمد، قاضی ضیاء الدین، ڈاکٹر بوڑیخاں، ملاں جمال الدین سید والہ، مولوی محمد علی ساکن زیرہ ڈنگہ کا حافظ، عبداﷲ سنوری کا لڑکا۔ فصل ہفتم:ان نشانات کے بیان میں جو مرزاقادیانی نے بہ تقاضائے دجالیت ان کو اپنی نبوت ورسالت کی دلیل بنالیا عبدالحکیم خان کا تجزیہ جن لوگوں کا دماغ خوابات اور الہامات کے مناسب ہے وہ اگر اپنے الہامات