احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
وہ کسی مذہب اور کسی قانون کی رو سے ناجائز ہو ہی نہیں سکتا۔ تمام اسلامی جہاد دشمنوں کو حملوں سے روکنے اور آزادی قائم کرنے کے واسطے تھے۔ مرزاقادیانی نے تو مجھے بلکہ محض اس قدر لکھنے پر کہ خدا کو ماننے اور اچھے عمل کرنے سے ہر قوم اور ہر ملت کا انسان نجات پاسکتا ہے۔ مرتد اور واجب القتل قرار دیا اور جب میرے سوالوں کا کوئی جواب معقول نہ دے سکا تو فوراً گالیوں اور بددعاؤں پر اتر آیا اور کھچی ہوئی تلوار کی دھمکی دی۔ بلکہ وہ ساری دنیا کو بمعہ گورنمنٹ اسی طرح دھمکاتا ہے۔ چنانچہ وہ الہاماً شائع کرتا ہے۔ ’’کلّ ہالک الا من قعد فی سفینتی‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۷۱۳) سب ہلاک ہونے والے ہیں۔ سوائے اس شخص کے جو میری کشتی میں بیٹھا۔ ’’ماارسل من نبی الا اخزی بہ اﷲ قوما لا یؤمنون‘‘ (تذکرہ طبع سوم ص۶۲۱) اﷲ نے کوئی نبی نہیں بھیجا مگر اس نے اس کے ذریعہ سے اس قوم کو رسوا کیا جو اس کو نہیں مانتی تھی۔ خود تمام دنیا کے خون کے پیاسے اور پھر کہتے ہیں کہ ہم جہاد کے مخالف ہیں۔ ریویو آف ریلیجنز نے ایک سفید جھوٹ رسالہ دسمبر ۱۹۰۶ء میں میری نسبت شائع کیا کہ ’’ایک جھوٹا نبی پٹیالہ میں ظاہر ہوا ہے۔ جس کا نام عبدالحکیم خاں ہے۔‘‘ محمد افضل سابق منیجر البدر مجھ سے پانچ روپیہ سالانہ البدر کی بابت بذریعہ قیمت طلب پارسل وصول کر کے دو چھ آنے سالانہ درج کرتا رہا اور باقی خود غبن کرتا رہا۔ اس پر محمد صادق نے میرے خلاف ایک اناپ شناب گالیوں کا طومار اپنے اخبار میں شائع کردیا۔ جب پوسٹ ماسٹر جنرل صاحب پٹیالہ سے تصدیق میں نے بھجوائی تو جواب ندارد۔ مرزا کی انا پرستی ۲۷… قرآن مجید نے آنحضرتﷺ کا حق یہ رکھا ہے: ’’ان اﷲ وملئکتہ یصلّون علے النبی یا ایہا الذین اٰمنوا صلّوا علیہ وسلّموا تسلیما (الاحزاب:۵۶)‘‘ پھر دفعہ شرک کے لئے درود کو اور مؤمنوں کے واسطے بھی جائز فرمادیا ہے۔ جیسا کہ آیت ذیل میں ہے: ’’ہو الذی یصلی علیکم وملئکتہ لیخرجکم من الظلمات الیٰ النور (الاحزاب:۴۳)‘‘ حمد کو قرآن مجید نے اﷲتعالیٰ کے واسطے مخصوص فرمایا ہے۔ چنانچہ قرآن مجید ’’الحمدﷲ‘‘ سے شروع ہوتا ہے۔ آنحضرتﷺ کو حکم ہے۔ ’’فسبح بحمد ربک (النصر:۳)‘‘ عربی اور فارسی اور اردو وغیرہ۔ اسلامی زبانوں میں بھی حمد کا لفظ مخصوص بذات باری تعالیٰ ہوگیا ہے۔ چنانچہ نحمدہ اور حامدوں کے لئے حمد الٰہی کے واسطے آتے ہیں۔ محض صیغہ مفعول مثلاً مقام محمود اور صفات حمیدہ اور اسم محمد، یہ لفظ غیراﷲ کے واسطے آیا ہے۔ مگر مرزاقادیانی کو تمام قرآن اور اصلاح اسلام کے خلاف الہام ہوتا ہے۔ ’’یحمدک اﷲ من العرش‘‘ (تذکرہ