احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
قادیان سے یزیدی نکالے جائیں گے تفصیل نمبر:۲… مسیح موعود فرماتے ہیں کہ قادیان کے متعلق مجھے یہ الہام بھی ہوا ہے کہ ’’اخرج منہ الیزیدیون‘‘ (تذکرہ ص۱۸۱) یہ چھوٹا سا الہام اپنے اندر بہت برا مفہوم لئے ہوئے ہے۔ سب سے اوّل اخرج کو لیجئے۔ اس کے یہ معنی بھی ہیں کہ یزیدی اس بستی میں پیدا ہوں گے اور یہ معنی بھی ہیں کہ پیداہوکر پھر نکالے بھی جائیں گے۔ سبحان اﷲ! خداتعالیٰ کے کلام کی بلاغت اور وسعت معانی کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔ یعنی اوّل قادیان میں یزیدی الطبع اوریزید پلید کی عادات وخصلات کے لوگ پیدا ہوں گے۔ دوئم… پھر خداتعالیٰ ان یزیدیوں اور ظالم لوگوں کو قادیان سے نکال بھی دے گا۔ اب لفظ یزیدیوں پر غور فرمائیے۔ سبحان اﷲ! اس کے اندر تو خلیفہ اور اس کے پیروکاروں کی ساری تصویر کھینچ کر رکھ دی ہے۔ ظاہر ہے کہ یزیدی کسی خاص قوم قبیلہ کا نام نہیں۔ بلکہ یزید پلید کی رعایت سے اس کے پیروکاروں کو یزیدی کہا جاتا ہے۔ یزید نہ ہوتا تو یزیدی بھی نہ ہوتے۔ پس یزیدیوں کی موجودگی ظاہرکرتی ہے کہ کوئی یزید بھی ہے۔ جو کہ یزید پلید کی طرح خلافت حقہ اسلامیہ کا دعویدار ہوگا اور پھر یزید پلید کی طرح اس کے پیروکاروں کی تعداد بھی کثیر ہوگی اور پھر خداتعالیٰ ایسے اسباب پیدا کر دے گا کہ دور حاضر کا یزید اپنے لاوے لشکر سمیت قادیان سے نکال دیا جائے گا۔ یہ پیش گوئی معافی ومعارف کے لحاظ سے جو وسیع مفہوم اپنے اندر رکھتی ہے اور پھر جن غیر معمولی حالات میں جن کا وہم وگمان بھی کسی انسان کو نہیں ہوسکتا… ہم پالتو اور خطاب یافتہ مولویوں سے دریافت کرتے ہیں کہ یزید پلید کی طرح قادیان میں خلافت حقہ اسلامیہ کا دعویدار کون ہے۔ جس کے پیروکاروں کی تعداد یزید کی طرح کثیر ہے۔ جس کو اپنے مریدوں کی کثرت اپنی دولت اور اپنے وسیع وسائل پر نازل ہے۔ پھر جو قادیان میں من مانی کارروائیاں کرتا رہا ہو اور سینکڑوں لوگ جس کے ظلم وتشدد کا نشانہ بنے ہوں۔ غریبوں کا مقاطعہ کیا جاتا ہو۔ قادیان سے خارج کیا جاتا ہو اور پھر غریبوں کی املاک کو لوٹا گیا ہو اور گھروں کو جلایا جاتا رہا۔ یہاں تک کہ بعض کو زدوکوب کر کے زخمی اور بعض کو شہید کر دیا گیا ہو۔ ’’انا ﷲ وانا الیہ راجعون‘‘ قادیان کون بھاگا؟ پھر وہ اولوالعزم کون تھا۔ جس نے پہلے قادیان سے نہ نکلے کا عہد کیا اور یہی عہد