احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
باستکبار‘‘ کا مفہوم کس قدر واضح ہو جاتا ہے۔ مرزامحمود کی رنگین داستانیں ان روح فرسا مظالم کے باوجود خلیفہ کے خلوت خانوں کی رنگین داستانیں دن بدن زیادہ شدت کے ساتھ منظر عام پر آنے لگیں اور بات اپنوں کے ہاتھوں سے نکل کر غیروں کی محفلوں میں جا پہنچی۔ اگر کوئی ایک آدھ واردات ہوتی اور پھر توبہ کرلی جاتی تو شاید یہ بات بھی دب جاتی۔ مگر شہوات نفسانیہ کا طوفان برپا تھا۔ اس طوفان کو کون روک سکتا تھا۔ اس بپھرے ہوئے طوفان کے آگے بیوگان کے بین اور یتیم بچوں کے بلکنے کی کیا حقیقت تھی اور پھر ناقدین کوئی غیرنہ تھے۔ بلکہ سب کے سب قریبی لوگ اور خلیفہ کے حاشیہ نشین تھے۔ غرض اس ظلم وتشدد کے باوجود ان رنگین داستانوں نے اس قدر طول کھینچا کہ ملک کا کوئی اخبار ایسا نہ ہوگا کہ جس کے صفحات کی زینت یہ داستانیں نہ بنی ہوںاور آج تک پریس میں حلفیہ شہادتیں شائع ہورہی ہیں اور مباہلہ کے پوسٹر دیواروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ چنانچہ ہمیں آج ہی ایک پوسٹر موصول ہوا ہے کہ جس میں خلیفہ کو مباہلہ کے لئے للکارا گیا ہے۔ مگر مباہلہ کون کرے۔ کوئی نیک اور پاک طینت ہو تو میدان میں اترے۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہم اس ضمن میں خلیفہ کے مؤقف کی جو کہ سراسر روباہ کاریوں کا مرقع ہے اور ان کے پالتو مولویوں کی ابلہ طرازیوں کی وضاحت نہیں کر سکتے۔ ان سب مسائل پر ہم نے اپنی اس چٹھی میں کسی حد تک روشنی ڈالی ہے جس کا ہم پیچھے ذکر کر چکے ہیں اور اگر خداتعالیٰ کو منظور ہوا تو ہم اس تحریر کے بعد اس چٹھی کو بھی شائع کر دیں گے۔ اس چٹھی میں ہم نے ایک پالتو مولوی کا نام لے کر ذکر کیا ہے جو کہ آج کل خطاب یافتہ ہوچکے ہیں۔ غرض خلیفہ کی پروپیگنڈا تکنیک اور پالتو مولویوں کی جان توڑ کارگذاریوں کے باوجود یہ داستان اس ملک کے ہر شہر کے گلی کوچوں کے درودیوار پر ثبت ہوگئی اور جماعت خلافت مآب کے تقدس کی تشہیر پر کروڑوں روپے صرف کر کے اور قریباً نصف صدی کا طویل عرصہ گذارنے پر بھی آج اسی مقام پر کھڑا ہے۔ جہاں آج سے تیس سال قبل تھا۔ اس عرصہ میں تحریک احمدیت کی اس قدر بدنامی ہوئی کہ سرندامت کے مارے جھک جاتا ہے اور یہ روحانی تحریک لوگوں کی نظروں میں مشتبہ اور مشکوک ہوکر رہ گئی اور ایسی قعر مذلت میں جاگری کہ رسوائی کے لحاظ سے کوئی دوسری تحریک اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور اس حقیقت سے کوئی فہمیدہ انسان انکار نہیں کر سکتا کہ مذہبی لیڈروں میں خلیفہ صاحب ربوہ زمانہ حال کی بدنام ترین شخصیت ہیں…