احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
اگرچہ ہم سے تو نہیں کہا۔ اگر یہ بات درست ہے تو پھر آپ اسی کے لئے تیاری فرمالیں۔ ہم صرف چار ہی نہیں بلکہ بہت سی شہادتیں علاوہ عورتوں، لڑکیوں اورلڑکوں کی شہادت کے خود جناب والا کی اپنی شہادت بھی پیش کریں گے۔ اگر ہم ثبوت نہ دے سکے تو آپ کی بریت ہوجائے گی اور ہم ہمیشہ کے لئے ذلیل ہونے کے علاوہ ہر قسم کی سزا بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘ (تاریخ محمودیت ص۴۴) ’’میں خداکو حاضر وناظر جان کر اس کی قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے یہ تحریر کرتا ہوں کہ میں مرزامحمود احمد کی بیعت سے اس لئے علیحدہ ہوا تھا کہ میرے پاس ان کے خلاف احمدی لڑکوں، لڑکیوں اور عورتوں کے صحیح واقعات پہنچے تھے۔ جن کے ساتھ مرزامحمود احمد نے بدکاری کی تھی۔ اسی بنیاد پر میں نے مرزامحمود احمد کو لکھا تھا کہ آپ کے خلاف احمدی لڑکے، لڑکیاں اور عورتیں ایسے بیان کرتی ہیں ایسی صورت میں آپ یا جماعتی کمیشن کے سامنے معاملہ پیش ہونے دیں یا مباہلہ کے لئے تیار ہوں یا حلف مؤکد بعذاب اٹھائیں۔ یا ہمیں موقعہ دیں کہ ہم تمام واقعات پیش کر کے جلسہ سالانہ کے موقع پر تمام احمدیوں کی موجودگی میں آپ کے سامنے حلف مؤکد بعذاب اٹھائیں تاکہ روزبروز کا جھگڑا ختم ہو کر حق کا بول بالا ہو۔ لیکن مرزامحمود احمد کو کسی طریق پر بھی عمل پیرا ہونے کی جرأت نہیں ہوئی۔ سوائے کفار والاحربہ بائیکاٹ مقاطع استعمال کرنے کے، ۱۹۳۷ء سے لے کر آج تک میں اسی عقیدہ پر علیٰ وجہ البصیرت قائم ہوں کہ میاں محمود احمد ایک زانی اور بدچلن انسان ہے۔ جس کو خدارسول اور اس کے خادم حضرت مسیح موعود سے کسی قسم کی کوئی نسبت نہیں۔ اگر میں اپنے اسی عقیدہ میں باطل ہوں تو اﷲتعالیٰ کی مجھ پر لعنت ہو۔‘‘ حکیم عبدالعزیز سابق پریذیڈنٹ انجمن انصار احمدیہ (قادیان) حکیم صاحب کو میں ذاتی طور پر جانتا تھا۔ بڑا سچا اور دیانتدار شخص تھا۔ موصوف کو جماعت سے علیحدگی کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق تھا۔ غالباً ایک بیٹی کی شادی شیخ رشید احمد سابق وزیر کے بیٹے سے ہوئی تھی۔ تمام عمرمرزامحمود احمد کی سیاہ کاریوں کو لوگوں تک پہنچاتے رہے۔ جب مرزامحمود کا ذکر موصوف کی زبان پر آتا تو غصہ اور نفرت کی آگ برسانا شروع کر دیتے تھے۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ موصوف کسی ذہنی کربناک اذیت میں مبتلا ہیں۔ (مؤلف) شیخ مشتاق احمد مالک احمدیہ دواگھر کا بیان ’’میں ہی نہیں بلکہ قادیان کی نوے فیصد آبادی مقدسین قادیان کی سیہ کاریوں اور