احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
مرزاقادیانی کے جھوٹ ۱۲… قرآن مجید میں جھوٹے پر لعنت ہے اور احادیث صحیحہ میں ہے کہ مومن میں اور سب خصلتیں ہوسکتی ہیں۔ مگر جھوٹ نہیں ہوسکتا۔ مگر مرزا اور مرزائی ہیں کہ ان کے لئے جھوٹ بولنا ایک معمولی بات ہے۔ مرزاقادیانی نے (ازالہ اوہام حصہ دوم ص۶۲۹، خزائن ج۳ ص۴۳۹) پر شائع کیا کہ ’’ایک بادشاہ کے وقت میں چار سو نبیوں نے اس کی فتح کی پیش گوئی کی تھی اور جھوٹی نکلی۔‘‘ یہ کیسا گستاخانہ جھوٹ ہے؟ اوّل تو انبیاء علیہم السلام کی توہین، دوم ان پر جھوٹا الزام۔ اگر انبیاء علیہم السلام کی پیش گوئیاں جھوٹی نکلیں تو معاد کے حالات پر کیا اعتبار ہوسکتا ہے۔ کتاب سلاطین سے ظاہر ہے کہ وہ جھوٹے نبی بعل کے پجاری تھے۔ جن کو ایلیا نبی نے قتل کیا۔ اگر مرزاقادیانی اورمرزائیوں کے جھوٹ جمع کئے جائیں تو ایک مبسوط کتاب تیار ہوجائے۔ مرزاقادیانی کی کذب بیانیوں کا بیان ’’المسیح الدجال‘‘ میں دیکھو۔ قدرت اﷲ سنوری، محمد افضل ومحمد صادق ایڈیٹران البدر کی بددیانتی اور دروغ گوئی کا بیان کانے دجال میں اور مقام پر آیا ہے۔ ریویو آف ریلیجنز کے تین جھوٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ اوّل: باربار شائع کرنا کہ ملّاں عبداللطیف کو محض اس وجہ سے امیر کابل نے قتل کرایا کہ وہ جہاد کا مخالف اور سلطنت برطانیہ کا خیرخواہ تھا۔ دوم: میری نسبت دعوائے نبوت شائع کیا۔ سوم: الٰہی بخش کی نسبت لکھتا ہے کہ وہ عصائے موسیٰ ہونے اور مرزا کو غرق کرنے کا مدعی تھا اور خود نامراد غرق ہوگیا۔ ۱۳… خداوند عالم قادر مطلق ہے۔ تمام انبیاء اولیاء، ملائکہ اور کل انسان اس کے ارادہ کے تابع ہیں، نہ کہ وہ اوروں کے ارادہ کا متبوع۔ اگر ایسا ہو تو فساد ہو جائے۔ چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے: ’’وما تشاؤن الّا ان یشأ اﷲ رب العالمین (التکویر:۲۹) الم تعلم ان اﷲ علیٰ کل شیٔ قدیر (البقرہ:۱۰۶)‘‘ مگر شیطان قادیانی اور کانا دجال باربار الہاماً شائع کرتا ہے۔ ’’کل لک ولا مرک‘‘ (تذکرہ ص۷۰۶) سب کچھ تیرے واسطے اور تیرے حکم کے واسطے ہے اور جو کچھ زمین وآسمان میں ہے وہ مرزا کے واسطے ہے اور خدا معطل اور معذور ہوچکا۔ ۱۴… خداوند عالم کی مغفرت اور سزائے قوانین لامحدود اورانسانی عقل کے احاطہ سے باہر ہیں۔ اگرچہ بہت سے قوانین سزا وجزا، قرآن شریف میں مذکور ہیں۔ تاہم کسی انسان کی ظاہری حالت کو دیکھ کر انسان یہ فتویٰ نہیں لگا سکتا کہ فلاں شخص ضرور بہشتی ہے اور فلاں ضرور جہنمی۔ چنانچہ میدان حشر میں خاص آنحضرت محمد مصطفیﷺ چند اصحاب کو دوزخ کی طرف جاتے ہوئے دیکھ کر عرض کریں گے۔ اصیحابی۔ جس پر اﷲ کریم فرمائے گا کہ تجھ کو معلوم نہیں کہ تیرے بعد انہوں نے