احتساب قادیانیت جلد نمبر 60 |
|
صاحب جج عالمی عدالت، سید نعیم احمد بن سید عزیز اﷲ شاہ (خلیفہ صاحب کے نسبتی بھائی ہیں) اور مولوی عبدالمنان صاحب عمر ایم۔اے سے کہتا ہوں۔ اگر وہ خلیفہ صاحب کونیک چلن،خدا رسیدہ اور حضرت مرزاغلام احمد صاحب کی پیش گوئی مصلح موعود کا حقیقی مصداق سمجھتے ہیں تو خلیفہ صاحب پر عائد کردہ الزامات بالمقابل حلف مؤکد بعذاب قسم کھا کر تردید کریں۔ میں قارئین سے کہوں گا کہ یہ لوگ خلیفہ صاحب ربوہ کی سیاہ بداعمالیوں سے پوری طرح واقف ہیں۔ اس لئے یہ کبھی ان کی پاکیزگی کا حلف مؤکد بعذاب اٹھانے کے لئے تیار نہ ہوں گے۔‘‘ یوسف ناز کا حلفیہ بیان بسم اﷲ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! اشہد ان لا الہ الا اﷲ وحدہ لا شریک لہ واشہد ان محمد عبدہ ورسولہ! میں اقرار کرتا ہوں کہ حضرت محمدﷺ خدا کے نبی اور خاتم النّبیین ہیں اور اسلام سچا مذہب ہے۔ میں احمدیت کو برحق سمجھتا ہوں اور حضرت مرزاغلام احمد قادیانی کے دعوے پر ایمان رکھتاہوں اور ان کو مسیح موعود مانتا ہوں اور اس کے بعد میں مؤکد بعذاب حلف اٹھاتا ہوں۔ میں اپنے علم، مشاہدہ اور رؤیت عینی اور آنکھوں دیکھی بات کی بناء پر خداکو حاضر وناظر جان کر اس پاک ذات کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ: ’’مرزابشیرالدین محمود احمد خلیفہ ربوہ نے خود اپنے سامنے اپنی بیوی کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ غیرمرد سے زنا کروایا۔‘‘ اگر میں اس حلف میں جھوٹا ہوں تو خدا کی لعنت اور عذاب مجھ پر نازل ہو۔میں اس پر مرزابشیرالدین محمود احمد کے ساتھ بالمقابل حلف اٹھانے کو تیار ہوں۔ محمد یوسف ناز، معرفت عبدالقادر تیرتھ سنگھ، جے بلوائی روڈ، عقب شالیمار ہوٹل، کراچی مصری عبدالرحمن صاحب کے بڑے لڑکے حافظ بشیر احمد نے میرے سامنے ہاتھ میں قرآن شریف لے کر یہ لفظ کہے، خداتعالیٰ مجھے پارہ پارہ کر دے اگر میں جھوٹ بولتا ہوں کہ موجودہ خلیفہ صاحب نے میرے ساتھ بدفعلی کی ہے۔ میں خدا کی قسم کھا کر یہ واقعہ لکھ رہا ہوں۔ بقلم خود محمد عبداﷲ احمدی، سیمنٹ فرنیچر ہاؤس، مسلم ٹاؤن لاہور میں خدا کو حاضر وناظر جان کر جس کی جھوٹی قسم کھانا کبیرہ گناہ ہے۔ یہ تحریر کرتا ہوںکہ